Maktaba Wahhabi

268 - 430
’’اَللّٰہُمَّ‘‘ کے بعد اِن ساتوں الفاظ کے مجموعے سے بھی دعا کی جا سکتی ہے اور مختلف روایات میں ثابت کم و بیش الفاظ سے بھی۔ 2- جبکہ صحیح مسلم، ابو داود، ترمذی، ابنِ ماجہ اور ابنِ خزیمہ میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ایک دوسری دعا وارد ہوئی ہے: (( رَبِّ اغْفِرْلِیْ رَبِّ اغْفِرْلِیْ )) [1] ’’اے اللہ !مجھے بخش دے، اے اللہ! مجھے بخش دے!‘‘ دوسرا سجدہ: جب پہلے سجدے سے فارغ ہو کر اطمینان کے ساتھ بیٹھ جائیں اور بَین السجدتین کی کوئی دعا بھی کر لیں تو پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے دوسرا سجدہ کریں، جس کا طریقہ و کیفیت، وجوبِ اطمینان اور اذکار و تسبیحات پر مشتمل تمام تر ضروری تفصیلات ذکر کی جا چکی ہیں۔ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ
Flag Counter