Maktaba Wahhabi

269 - 430
جلسۂ اِستراحت جب دوسرے سجدے سے بھی فارغ ہو جائیں تو اب دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہونے کے دو طریقے ہیں۔ ایک تو عام معمول بہٖ طریقہ یہی ہے کہ سجدے سے سیدھے کھڑے ہو جائیں اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ سجدے سے اٹھ کر پہلے بالکل اسی طرح بیٹھ جائیں جس طرح دونوں سجدوں کے درمیان والے وقفے میں دایاں پاؤں کھڑا رکھ کر اور بائیں کو بچھا کر اس پر بیٹھا جاتا ہے اور لمحہ بھر بیٹھ کر پھر دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہو جائیں۔ اس بیٹھنے کو ’’جلسۂ استراحت‘‘ کہا جاتا ہے۔ قائلین کے دلائل: اس جلسہ کے قائلین کا استدلال متعدد صحیح احادیث سے ہے: 1- ایک تو وہ حدیث ہے جس میں حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ دس صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی موجودگی میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا طریقہ بتاتے ہوئے باقاعدہ نماز پڑھ کر دکھاتے ہیں جو صحیح و جزء رفع الیدین امام بخاری، سننِ اربعہ، دارمی، بیہقی، شرح معانی الآثار طحاوی، منتقیٰ ابن الجارود اور مسند احمد کے حوالے سے پہلے بھی ذکر کی جاچکی ہے۔ اس میں پہلی رکعت کے سجدۂ ثانیہ کے بعد والی نماز کے سلسلے میں یوں آیا ہے: (( ثُمَّ قَالَ: اَللّٰہُ اَکْبَرُ، ثُمَّ ثَنَیٰ رِجْلَہٗ وَقَعَدَ وَاعْتَدَلَ حَتَّی یَرْجِعَ کُلُّ عَظْمٍ فِیْ مَوْضِعِہٖ، ثُمَّ نَہَضَ )) [1]
Flag Counter