Maktaba Wahhabi

297 - 430
’’تمام مبارک زبانی، بدنی عبادات اور پاکیزہ مالی عبادات صرف اللہ کے لیے ہیں۔ اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ کی طرف سے سلامتی و رحمت اور برکتیں نازل ہوں۔ ہم پر بھی اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود (برحق) نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔‘‘ ایک روایت میں ہے: (( وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ )) [1] ’’اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔‘‘ 3 تشہّدِ ابن عمر رضی اللہ عنہما : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ابو داود، سنن دارقطنی اور معجم طبرانی میں مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشہّدکے طور پر یہ پڑھا کرتے تھے: (( اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ، اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ )) [2] ’’ہر قسم کی زبانی، بدنی اور مالی عبادات اللہ کے لیے ہیں۔ سلامتی و رحمت اور اللہ کی برکتیں نازل ہوں آپ پر اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم پر اور تمام نیک بندوں پر سلامتی ہو۔ مَیں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق
Flag Counter