Maktaba Wahhabi

321 - 430
مسائل کے ضمن میں قدرے تفصیل سے بحث گزر چکی ہے، لہٰذا یہاں اسے دہرانے کی ضرورت نہیں۔ چوتھی رکعت: اس جلسۂ استراحت کے بعد کھڑے ہو جائیں اور ہاتھ باندھ کر تعوّذ و تسمیہ یا صرف ’’ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیم‘‘ اور سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔ کبھی کبھی تیسری اور چوتھی رکعت میں جوازِ قراء ت: یہاں اس بات کی وضاحت بھی کرتے جائیں کہ بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم تیسری اور چوتھی رکعت میں بھی سورۃ الفاتحہ کے علاوہ کچھ قراء ت فرما لیا کرتے تھے، جیسا کہ بعض احادیث سے اندازہ ہوتا ہے۔ چنانچہ صحیح مسلم، ابو داود، نسائی، ابن خزیمہ اور مسند احمد میں مختلف طُرق سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: (( إِنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ یَقْرَأُ فِی صَلٰوۃِ الظُّہْرِ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الْاُوْلَیَیْنِ (فِیْ کُلِّ رَکْعۃٍ) قَدْرَ ثَلَاثِیْنَِ آیَۃً وَفِی الْاُخْرَیَیْنِ قَدْرَ قِرَائَ ۃِ خَمْسَ عَشَرَۃَ آیَۃً، اَوْ قَالَ: نِصْفَ ذٰلِکَ… الخ )) [1] ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر کی پہلی دو میں سے ہر رکعت میں تیس کے قریب آیات پڑھتے تھے اور آخری دو میں سے ہر رکعت میں اس کا نصف یا پندرہ آیات کے برابر تلاوت کرتے تھے۔‘‘ اس حدیث سے یوں استدلال کیا جاتا ہے کہ پہلی دو رکعتوں میں جو تیس تیس آیات کی قراء ت ہے اور آخری دو میں اس کا نصف یعنی پندرہ پندرہ آیات کی، جبکہ سورۃ الفاتحہ کی کل سات ہی آیتیں ہیں۔ یہ چیز اس بات کا پتا دیتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter