Maktaba Wahhabi

337 - 430
(( کَانَ۔۔۔ اِذَا قَعَدَ فِی التَّشَہُّدِ۔۔۔ عَقَدَ ثَلَاثَۃً وَّخَمْسِینَ وَاَشَارَ بِالسَّبَّابَۃِ )) [1] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب تشہّدکے لیے بیٹھتے… تو انگلیوں سے ترپّن (۵۳) کا عدد بناتے اور انگشتِ شہادت سے اشارہ کرتے تھے۔‘‘ دوسری حدیث: صحیح مسلم، ترمذی، نسائی، ابنِ ماجہ، ابن خزیمہ، ابی عوانہ، بیہقی، مصنف عبدالرزاق اور مسند احمد میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے: (( کَانَ اِذَا جَلَسَ۔۔۔ رَفَعَ اِصْبَعَہُ الْیُمْنٰی الَّتِیْ تَلِی الْاِبْہَامَ یَدْعُوْ بِہَا )) [2] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب قعدہ کرتے۔۔۔ تو دائیں ہاتھ کی، انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی اٹھاتے اور اُس وقت دعا مانگ رہے ہوتے۔‘‘ تیسری حدیث: تیسری حدیث ابو داود و ترمذی، نسائی و ابن ماجہ، ابن حبان، دارمی، ابن خزیمہ، مسند احمد اور سنن کبریٰ بیہقی میں حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، جس میں وہ فرماتے ہیں: (( ثُمَّ جَلَسَ۔۔۔ وَحَلَّقَ حَلْقَۃً۔۔۔ ثُمَّ رَفَعَ اِصْبَعَہٗ فَرَأیتُہٗ یُحَرِّکُہَا یَدْعُوْ بِہَا )) [3]
Flag Counter