Maktaba Wahhabi

340 - 430
کیوں کہ مسند احمد و بزار، بیہقی، سنن عبدالغنی مقدسی، مسند الرویانی و آمالی ابو جعفر بختری میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( لَہِیَ أَشَدُّ عَلَی الشَّیْطَانِ مِنَ الْحَدِیْدِ )) [1] ’’یہ تو شیطان کے لیے لوہے سے بھی زیادہ اذیت ناک ہے۔‘‘ گویا یہ رفعِ سبابہ یا انگشتِ شہادت سے اشارہ کرنا شیطان کے خطرناک حملوں سے بچنے کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نسخۂ کیمیا کے طور پر بتایا ہے۔ نیز مسند حمیدی و ابو یعلیٰ میں صحیح سند کے ساتھ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے: (( ۔۔۔ وَہِیَ نُدْبَۃُ الشَّیْطَانِِ لَا یَسْہُوْ أَحَدٌ وَہُوَ یَقُوْلُ ہٰکَذَا )) [2] ’’یہ شیطان کو رلانے کا ہتھیار ہے اور جب تک کوئی ایسا کرتا رہے، اس سے سہو کا صدور نہیں ہوتا۔‘‘ امام حمیدی رحمہ اللہ نے انگلی کھڑی کر کے سمجھایا کہ یوں کرنا ہے۔ سنتِ انبیاء علیہم السلام: مسند حمیدی میں امام صاحب مزید فرماتے ہیں کہ مسلم ابو مریم نے کہا ہے: (( حَدَّثَنِیْ رَجُلٌ اَنَّہٗ رَأَیٰ الْأَنْبِیَائَ مُمَثِّلِیْنَ فِیْ کَنِیْسَۃٍ فِی الشَّامِ فِیْ صَلٰوتِہِمْ قَائِلِیْنَ ہَکَذَا وَ نَصَبَ الْحُمَیْدِیْ اِصْبَعَہٗ )) [3] ’’مجھے ایک آدمی نے بتایا ہے کہ اس نے شام کی ایک عبادت گاہ میں انبیاء علیہم السلام کی جماعت کو دیکھا جو یوں کیے ہوئے تھے، پھر امام حمیدی نے
Flag Counter