Maktaba Wahhabi

351 - 430
قعدۂ اخیرہ کی دعائیں جب درود شریف پڑھ چکیں تو دعا کی باری آتی ہے۔ اس موقع کے لیے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعدد دعائیں صحیح احادیث میں مروی و ثابت ہیں، جن میں سے کوئی بھی دعا کی جا سکتی ہے، مثلاً: 1۔ صحیح بخاری و مسلم اور ابی عوانہ، سنن ابی داود، نسائی، ابن خزیمہ اور منتقیٰ ابن الجارود میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (( اِذَا فَرَغَ اَحَدُکُمْ مِنَ التَّشَہُّدِ الْآخِرِ فَلْیَتَعَوَّذْ بِاللّٰہِ مِنْ اَرْبَعٍ: مِنْ عَذَابِ جَہَنَّمَ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ شَرِّ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ )) [1] ’’تم میں سے جب کوئی شخص تشہّدِ اخیر سے فارغ ہو جائے تو (درود شریف کے بعد) ان چار چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگے: عذابِ جہنم، عذابِ قبر، فتنۂ موت و حیات اور مسیحِ دجّال کے شر سے۔‘‘ صحیح مسلم و ابن خزیمہ کی ایک روایت میں ان اشیا سے اللہ کی پناہ مانگنے کا طریقہ بھی وارد ہوا ہے کہ نمازی تشہّد میں یوں کہے: (( اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ جَہَنَّمَ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ
Flag Counter