Maktaba Wahhabi

423 - 430
پہلا طریقہ: ان طریقوں میں سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ اگر دشمن قبلے کی جہت پر نہ ہو تو فوج یا مبتلائے خوف لوگوں کے دو گروہ ہو جائیں۔ ایک گروہ دشمن کے سامنے ڈٹا رہے اور دوسرا امام کے ساتھ نماز شروع کر دے۔ جب یہ ایک رکعت مکمل کر لیں تو امام خاموشی سے کھڑا رہے اور مقتدی خود ہی دوسری رکعت پڑھیں اور سلام پھیر کر دشمن کے مقابلے میں جا کھڑے ہوں۔ تب دوسرا گروہ آجائے اور وہ امام کی دوسری رکعت میں شامل ہو جائے۔ اب امام اپنی دوسری رکعت کا قیام و قراء ت اور رکوع و سجود مکمل کر کے تشہّدکی حالت میں خاموشی سے بیٹھ جائے، لیکن یہ لوگ اٹھ کر اپنی دوسری رکعت مکمل کر لیں اور پھر امام کے ساتھ تشہّد و دعا پڑھیں اور پھر امام کے ساتھ ہی سلام پھیر لیں۔ یہ طریقہ صحیح بخاری و مسلم، ابو داود، ترمذی، نسائی، مؤطا امام مالک، بیہقی اور مسند احمد میں مذکور ہے اور اس حدیث میں صراحت ہے کہ غزوۂ ذات الرقاع میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح نماز پڑھائی تھی۔[1] دوسرا طریقہ: دشمن کے قبلے کی جانب نہ ہونے کی شکل میں صلاۃ الخوف کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ نمازیوں کو دو حصوں میں تقسیم کر لیا جائے اور ان میں سے ایک حصہ دشمن کے مقابلے میں رہے اور دوسرے حصے کو امام ایک رکعت پڑھائے۔ ایک رکعت مکمل کر کے یہ حصہ دشمن کے مقابلے میں چلا جائے اور دوسرا حصہ آکر امام کی دوسری رکعت
Flag Counter