Maktaba Wahhabi

435 - 430
اوقاتِ قبولیت، آدابِ دعا و شرائطِ قبولیت اوقاتِ قبولیت: اللہ اَحکم الحاکمین کا دروازہ اپنے بندوں کے لیے ہر وقت کھلا ہے، کوئی جب بھی اسے پکارے وہ سنتا ہے۔ لیکن اس نے اپنے بندوں پر یہ بھی فضل و احسان کر رکھا ہے کہ اپنی عبادات و مناجات کے لیے بعض اوقات کو خاص کر دیا ہے جن میں دعائیں بہت جلد قبول ہوتی ہیں۔ ان اوقاتِ مخصوصہ کی پوری تفصیل تو کتبِ حدیث اور خصوصاً کتب ادعیہ و اذکار میں بڑی مرتب و منظم شکل میں مذکور ہے۔ [1] ہم یہاں موقع کی مناسبت سے ان اوقاتِ مخصوصہ میں سے صرف ایک وقت کا ذکر ہی کر رہے ہیں جو فرض نمازوں سے سلام پھیرنے کے بعد ہے۔ چنانچہ ترمذی شریف میں حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: (( اَيُّ الدُّعاَئِ اَسْمَعُ؟ )) ’’(اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !) کون سی دعا سب سے زیادہ اور جلد قبول ہوتی ہے؟‘‘
Flag Counter