Maktaba Wahhabi

441 - 430
6۔ ابو داود و نسائی، صحیح ابن خزیمہ، مسند احمد اور مستدرک حاکم میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو وصیت فرمائی تھی کہ یہ دعا کسی نماز کے بعد پڑھنا نہ بھولنا: (( اَللّٰہُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ )) [1] ’’اے اللہ! مجھے اپنا ذکر و شکر کرنے میں اور اپنی حسنِ عبادت میں تُو ہی میری مدد فرما۔‘‘ آیۃ الکرسی: 7۔ فرض نمازوں کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کی بھی بڑی فضیلت ہے۔ چنانچہ نسائی ’’سنن الکبریٰ‘‘ اور ’’عمل الیوم واللیلۃ‘‘ صحیح ابن حبان اور ’’عمل الیوم واللیلۃ لابن السني‘‘ میں حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جس شخص نے فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی، اسے موت کے علاوہ کوئی چیز جنت میںد اخل ہونے سے نہیں روک سکتی۔‘‘ نصِ حدیث ’’المرعاۃ‘‘ (۲/ ۵۷۳) میں مذکور ہے۔ (یعنی اِدھر آنکھیں بند ہوئیں اُدھر وہ جنت میں پہنچ گیا۔) یہ آیت الکرسی قرآنِ کریم کے تیسرے پارے کے شروع میں سورۃ البقرہ کی آیت (۲۵۵) ہے۔ لہٰذا اسے ہر فرض نماز کے بعد ضرور پڑھ لینا چاہیے: ﴿اللّٰهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۚ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ ۚ لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ مَن ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۚ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۖ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۖ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا ۚ 
Flag Counter