Maktaba Wahhabi

10 - 19
۴۔پھر اپنے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہاتھ کی پشت پر رکھ کر ،دونوں ہاتھوں کو سینے پر باندھ لے۔ دعائِ استفتاح وثناء: ۵۔پھرآغازِ نمازکی یہ دعاء پڑھے: {اَللّٰھُمَّ بَاْعِدْ بَیْنِيْ وَبَیْنَ خَطَایَايَ کَمَا بَاعَدْتَّ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اَللّٰھُمَّ نَقِّنِيْ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الْأَبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ اللّٰھُمَّ اغْسِلْ خَطَایَايَ بِالْمَائِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ}۔(بخاری ومسلم) اے اللہ!میرے اور گناہوں کے مابین اتنی دوری کردے جتنی کہ مشرق و مغرب کے مابین ہے۔اے اللہ! میری خطاؤں کو اس طرح دھوکر صاف کردے جس طرح سفید کپڑے سے میل کچیل دھویا جاتا ہے۔اے اللہ! میری غلطیوں اور خطاؤں کو پانی،برف اور اولوں سے دھودے۔ اگر یہ دعاء یاد نہ ہو تو یہ ثناء پڑھ لیں: {سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَ وَ بِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ، وَتَعَالٰی جَدُّکَ،وَلَااِلٰہَ غَیْرُکَ۔} ٓٓٓاے اللہ!تو اپنی تعریفوں کے ساتھ پاک ہے،تیرا نام بڑا برکت والا ہے،تیری شان بڑی بلند و بالا ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ تعوّذ و تسمیہ اور سورۃ الفاتحہ: ۶۔پھر یہ تعوّذ پڑھے: {اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔} میں شیطانِ مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ ۷۔پھر بِسْمِ اللّٰہ اور یہ سورۃُ الفاتحہ پڑھے: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَانِ الرَّحِیْمِ ٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ ا لْعَالَمِیْنَ٭الرَّحْمَانِ الرَّحِیْمِ٭مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ٭إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ٭اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ٭صِرَاطَ الَّذِیْنَ أَنْعَمْتَ
Flag Counter