Maktaba Wahhabi

14 - 19
قعدہ: ۲۰۔دوسری رکعت مکمل کرنے کے بعد اَللّٰہُ اَکْبَر کہتے ہوئے بالکل اسی طرح بیٹھ جائیں ،جس طرح دو سجدوں کے درمیان بیٹھے تھے۔ تشہّد: ۲۱۔ اس قعدہ میں پہلے یہ تشہّد پڑھیں: {اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا النَّبِيُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہُ، أَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلَیٰ عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ، أَشْھَدُأَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَ رَسُوْلُہُ} ہر قسم کی زبانی، بدنی اور مالی عبادات اللہ تعالیٰ ہی کیلئے ہیں۔ اے اللہ کے نبی ﷺ! آپ پر اللہ کی سلامتی، اسکی رحمت اور اسکی برکتیں نازل ہوں، ہم پر بھی اللہ کی سلامتی نازل ہو، اور اللہ کے تمام نیک و صالح بندوں پر بھی، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ہے ،اور اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے بندے اور رسو ل ہیں۔ درود شریف: اسکے بعد یہ درود شریف پڑھیں: {اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ عَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلیٰ إِبْرَاھِیْمَ وَعَلیٰ آلِ إِبْرَاھِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ٭ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَعَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍکَمَا بَارَکْتَ عَلَیٰ إِبْرَاھِیْم وَعَلٰی آلِ إِبْرَاھِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌمَّجِیْدٌ} اے اللہ!حضرت محمد ﷺ پر اور آپ ﷺ کی آل پر درود بھیج،جس طرح کہ تونے حضرت ابراہیم علیہ السلام
Flag Counter