Maktaba Wahhabi

83 - 94
أَعْمَلْ۔))[1] ’’میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کی کہ مجھے ایسی چیز کے بارے میں بتلائیں جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نمازمیں پڑھا کرتے تھے۔ تو فرماتیںہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا اپنی نمازمیں پڑھا کرتے تھے : ’’اللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّمَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَالَمْ أَعْمَل‘‘ اے اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں ہر اس شر(برائی) سے جومیں نے کی یانہیں کی ۔‘‘ دسویں دعا:سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (( قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ لِرَجُلٍ مَاتَقُوْلُ فِی الصَّلٰوۃِ قَالَ أَتَشَہَّدُ ثُمَّ أَسْأَلُ اللّٰہَ الْجَنَّۃَ وَأَعُوْذُ بِہٖ مِنَ النَّارِ۔))[2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا: تو اپنی نمازمیں کیاکہتا (دعا کرتا ) ہے تو اس نے کہا: میں پہلے تشہد پڑھتا ہوں پھر اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور جہنم سے پناہ مانگتا ہوں۔یعنی ’’ اللّٰھُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ الْجَنَّۃَ وَأَعُوْذُبِکَ مِنَ النَّارِ‘‘ کہتا ہوں۔‘‘ 25۔ سلام پھیرنا: سلام پھیرنے کے دوطریقے ہیں : پہلاطریقہ : دائیں اور بائیں طرف السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہنا: 1۔ سیّدنا عامر بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ((کُنْتُ أَریٰ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَسُلِّمُ عَنْ یَمِیْنِہٖ وَعَنْ یَسَارِہٖ حَتّٰی
Flag Counter