Maktaba Wahhabi

10 - 75
عرضِ مؤلف اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ، وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ یَّہْدِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِيَ لَہٗ، وَأَشْہَدُ أَنْ لَّا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔ أَمَّا بَعْدُ: قارئینِ کرام! اذکار اور دعاؤں کے موضوع پر ہماری ایک ضخیم و تفصیلی کتاب ’’مسنون ذکرِ الٰہی‘‘ کئی بار چھپ چکی ہے۔ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ۔ جس میں قرآنِ کریم اور صرف صحیح و حسن درجہ کی احادیث سے ثابت شُدہ چار سو سے زیادہ اذکار اور دعائیں موجود ہیں۔ جبکہ زیرِ نظر رسالہ عام دعاؤں اور اذکار پر مشتمل نہیں، بلکہ جیسا کہ اسکے نام ہی سے ظاہر ہے، اسکا موضوع ذرا مخصوص ہے ۔ سببِ تالیف: یہ کتاب دراصل ہماری اُن ریڈیائی تقاریر کا مجموعہ ہے جو ہم نے اپنے ہفتہ وار ریڈیو پروگرام ’’اسلام اور ہماری زندگی‘‘ میں ماہ جمادیٰ الثانیہ و شوال ۱۴۲۳ھ (۲۰۰۲ء) میں سعودی ریڈیو (مکّہ مکرمہ) سے نشر کی تھیں۔ انہیں ہماری لختِ جگر آنسہ نبیلہ قمر نے ترتیب دے کراپنی بہن نادیہ قمر کے تعاون سے کمپیوٹر پر کمپوز کر دیا ہے۔ فَجَزَاہُمَا اللّٰہُ فِي الدَّارَیْنِ خَیْراً وََوَفَّقَہُمَا لِلْمَزِیْدِ۔ اس موضوع کو ترتیب دے کر سعودی ریڈیو مکہ مکرمہ سے نشر کرنے کا سبب صرف یہ تھا کہ آج کل ہمارے ممالک میں تعویذگنڈوں اور جادو ٹونے کا یہ سلسلہ بہت پھیل چکا ہے اور اسکے معالجین یا عامل حضرات کی غالب اکثریت دوکان دار ٹائپ لوگوں کی ہے جو مال و ایمان دونوں کے لیے سخت نقصان دہ ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ لوگ ہمارے اس ریڈیو پروگرام اور پھر اس کتاب میں مذکور ان نورانی دعاؤں اور طبِّ نبوی کی دواؤں کو استعمال کر
Flag Counter