Maktaba Wahhabi

22 - 75
تو اسکے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے، چاہے وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔ [1] 12 حدیث میں ہے کہ اگرگھر میں داخل ہوتے ، کھانا کھاتے اور گھر سے نکلتے وقت اللہ کا ذکر کرلیں یعنی متعلقہ دعائیں پڑھ لیں تو شیطان اپنے ساتھیوں میں اعلان کر دیتا ہے کہ اِس گھر میں نہ تمہارے لیے رات گزارنے کی جگہ ہے اور نہ ہی کھانے کو کچھ ہے ، اور جب گھر میں داخل ہوتے وقت ذکر نہ کریں تو وہ کہتا ہے کہ تمہیں رات بسرکرنے کے لیے ٹھکانا بھی مل گیا اور کھانا بھی میسّر آگیا ۔[2] گھر میں داخل ہوتے وقت اﷲ کا ذکر کریں: ((عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِيَّﷺ یَقُوْلُ: إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ بَیْتَہُ، فَذَکَرَ اللّٰہَ عِنْدَ دُخُوْلِہِ وَعِنْدَ طَعَامِہِ، قَالَ الشَّیْطَانُ: لَا مَبِیْتَ لَکُمْ وَلَا عَشَائَ۔ وَإِذَا دَخَلَ وَلَمْ یَذکُرِ اللّٰہَ عِنْدَ دُخُوْلِہِ، قَالَ الشَّیْطَانُ: أَدْرَکْتُمُ الْمَبِیْتَ۔ فَإِذَا لَمْ یَذکُرِ اللّٰہَ عِنْدَ طَعَامِہِ، قَالَ: أَدْرَکْتُمُ الْمَبِیْتَ وَالْعَشَائَ )) [3] ’’حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے فرمایا: جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہوتا ہے اور داخل ہوتے اور کھانا کھاتے وقت اﷲ کا نام لیتا ہے تو شیطان (اپنے ساتھیوں سے) کہتا ہے: تمہارے لیے (یہاں) نہ رات گزارنے کی جگہ ہے نہ رات کا کھانا ہے۔ اور جب وہ گھر میں داخل ہوتے وقت اﷲ کا نام نہ
Flag Counter