Maktaba Wahhabi

28 - 75
تعویذ گنڈ ے، جِنّات وجَادُو، آسیب و مِرگی اورسایہ زائل کرنے کے متعدد علاج ودَم ہاں اگر کبھی ان مذکورہ اذکار و دعاؤں کے پڑھنے اور تدابیر و احتیاط برتنے میں سُستی و غفلت ہوجائے اور کسی پر ان چیزوں میں سے کوئی چیز مسلّط ہو ہی جائے تو انھیں زائل کرنے کے علاج اور دَم بھی قرآن و سنّت میں موجود ہیں ۔ [1] اذان: مریض کے کان میں اذان کہیں۔ صحیح بخاری میں ہے کہ اذان کی آواز سن کر جِنّ و شیطان گوز مارتا ہوا بھاگ نکلتا ہے۔[1] [2] قرآنی آیات اور سورتیں: اہلِ علم و تجربہ حضرات نے لکھا ہے کہ مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر (اور اگر مریضہ غیر مَحرم ہو تو اپنا ہاتھ رکھنے کی بجائے اُسی مریضہ یا اسکے کسی محرم کا ہاتھ اُسکے سر پر رکھوا دیں اور) یہ قرآنی آیات اور سورتیں پڑھیں: 1 اَعُوْذ بِاللّٰہِ اور بِسْمِ اللّٰہِ کے بعد سورۃ الفاتحہ ، مکمل ۔ 2 سورۃ البقرہ کی پہلی پانچ آیات: {بِسْمِ اللّٰہِ ۔۔۔ الٓمّ۔۔۔ تا ۔۔۔ الْمُفْلِحُوْن}
Flag Counter