Maktaba Wahhabi

51 - 75
ساتھ ہی سورۂ ھود ، سورۃ الحجر ، سورۂ ق ٓ ، سورۃ المُلک ، سورۃ الاعلیٰ ، سورۂ زلزال اور سورۃ الھُمزۃ کا سننا بھی اس مرض پر مفید ہے ۔ ان آیات اور سورتوں کی پابندی بھی کوئی ضروری نہیں ۔ ان میں مناسب کمی بیشی بھی کی جاسکتی ہے ،اور ان سب اور دیگر آیات کو پڑھ کر مریض کو دَم کریں اور پانی پر دَم کرکے وہ بھی اُسے پلائیں۔ بِاِذْنِ اللّہِ جلد ہی صحت یابی ہوگی۔ [4] تنہائی پسند ہونے کا جادو اور اسکا علاج ودَم: بعض لوگ کسی کو جادو کے ذریعے سوسائٹی سے کاٹ کر رکھ دیتے ہیں۔ وہ تنہائی پسند، الگ تھلگ اور پُر اسرار انداز کی خاموشی میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔ اسکا دو طرح سے علاج ممکن ہے: 1 اس کا ایک علاج تو وہی سورتیں اور آیات ہیں جو پہلے سحرِ تفریق و نزاع کے ضمن میں ذکر کی گئی ہیں ۔ انھیں پڑھ کر پھونکیں اور پانی پر دَم کرکے مریض کو پلائیں، اور دَم والے کچھ پانی میں مزید پانی ملا کر ہر تیسرے دن اُس سے اسے غسل بھی کروائیں۔ 2 اس کا دوسرا علاج یہ ہے کہ مریض کو سورۃ الفاتحہ ، سورۃ البقرۃ ،سورۃ آل عمران ، سورۃ یٰسین، سورۃ الصّٰفٰت، سورۃ الدخان، سورۃ الذاریات، سورۃ الحشر، سورۃ المعارج، سورۃ الغاشیہ، سورۃ الزلزال، سورۃ القارعۃ، سورۃ الفلق اور سورۃ النّاس سنائیںیا پھر ان سورتوں کو تین کیسٹوں میں ریکارڈ کریں اور مریض کو حسبِ ترتیب پہلا کیسٹ صبح، دوسرا دوپہر اور تیسرا سوتے وقت سننے کا کہیں۔ کچھ عرصہ کے اس عمل سے اللہ تعالیٰ چاہے گا تو اُسے شفاء عطا کردے گا ۔
Flag Counter