Maktaba Wahhabi

107 - 111
جن خاتون:میں نہیں چاہتی کہ یہ شادی کر لے۔ ٭ تمہارا اب تک اس سے کیا سلوک رہا ہے؟ جن خاتون:جب بھی کوئی شخص ا س سے منگنی کے لئے آتا تھا، میں اسے رات کو خواب میں دھمکیاں دیتی تھی کہ اگر تو نے شادی کر لی تو تمہیں سنگیں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٭ تمہارا دین کیا ہے؟ جن خاتون:میں مسلمان ہوں ۔ ٭ اگر تم مسلمان ہو تو تمہارے لئے قطعا ً درست نہیں کہ تم کسی مسلمان کو اس طرح ایذا دو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:( لاضَرَرَ وَلاَ ضِرَار ) ’’نہ اپنے آپ کو نقصان پہنچاؤ نہ دوسروں کو۔‘‘[1] [ابن ماجہ (۲۳۴۰،۲۳۴۱)، الصحیحہ للألبانی (۲۵۰)، الارواء (۸۹۶) ] میری یہ گفتگو سن کروہ جن خاتون اس لڑکی سے نکل جانے پر آمادہ ہوگئی اور واقعتا اس سے نکل گئی جس سے وہ لڑکی فورا شفایاب ہوگئی، والحمد للہ جادو کے متعلق چند اہم معلومات (۱) جادو کی علامات کا مرض کی علامات سے اشتباہ ہوسکتا ہے۔ (۲) جس شخص پر جادو کیا گیا ہو، اگر اس کے معدے میں دائمی درد رہتا ہو تو یہ اس با ت کی دلیل ہے کہ اسے جادو پلایا یا کھلایا گیا ہے۔ (۳) قرآنی علاج دو شرطوں کے ساتھ فائدہ مند ثابت ہوتاہے: ٭ معالج اللہ کی شریعت کا پابند ہو۔ ٭ قرآنی علاج کی تاثیر پر مریض کو مکمل یقین ہو۔ (۴) جادو کی بیشتر قسموں میں ایک علامت موجود ہوتی ہے، اور وہ ہے سینے کی گھٹن خاص کر رات کے وقت۔ (۵) جادو کی جگہ کا دو باتوں سے پتہ چل سکتا ہے: ٭ایک تو یہ کہ خود جن بتا دے کہ اس نے فلاں جگہ پر جادو رکھا ہوا ہے، ا ور آپ صلی اللہ علیہ وسلم س کی یہ بات اس وقت تک درست تسلیم نہ کریں جب تک ایک آدمی بھجوا کر اس کی بتائی ہوئی جگہ سے جادو کی
Flag Counter