Maktaba Wahhabi

109 - 111
ساتواں حصہ بیوی سے قرب کی بندش کا جادو ا س سے مراد یہ ہے کہ ایک تندرست مرد اپنی بیوی سے جماع نہ کرسکے ،اور اس کی کیفیت کچھ اس طرح سے ہوتی ہے کہ جن انسان کے دماغ میں اس جگہ پر مورچہ بندی کر لیتا ہے جہاں سے اعضائے تناسل کو شہوانی ہدایات ملتی ہیں ۔ پھر جب انسان اپنی بیوی کے قریب ہو کر اس سے جماع کا ارادہ کر لیتا ہے تو جن اُس دماغی مرکز کو بے عمل کر دیتا ہے جو اعضائے تناسل میں شہوانی جذبات بھڑکاتا ہے، اس سے مرد کا آلہ ٔ تناسل سکڑ جاتا ہے اور وہ اپنی بیوی سے جماع کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ جن کی یہ شیطانی حرکت اس وقت عمل میں آتی ہے جب خاوند جماع کرنے کے لئے بالکل تیار ہوتا ہے۔ عین وقت پر وہ یہ حرکت کرکے اسے جماع سے عاجز کر دیتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ حالت جس طرح مرد کے ساتھ ہوتی ہے، اسی طرح عورت کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے او راس کی پانچ شکلیں ہیں: (۱) عورت کی ٹانگیں غیر ارادی طورپر ایک دوسرے سے چپک جاتی ہیں اور اس کا خاوند اس سے جماع نہیں کرسکتا۔ (۲) جن عورت کے دماغ میں مورچہ بندی کرکے اس کی شہوت کو ختم کردیتا ہے، چنانچہ اس کا خاوند اس سے جماع کر بھی لے تو اسے قطعا کوئی لذت محسوس نہیں ہوتی ، اور وہ دورانِ جماع نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑی رہتی ہے۔ (۳) عین ُاس وقت عورت کو خون آنا شروع ہوجاتا ہے جب اس کا خاوند اس سے جماع کرنے کے لئے تیار ہوتا ہے، جس سے وہ جماع نہیں کرسکتا ۔ (۴) مرد جب جماع کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے سامنے گوشت کا ایک بہت بڑا بند آجاتا ہے جس سے وہ
Flag Counter