Maktaba Wahhabi

110 - 111
جماع کرنے کے قابل نہیں رہتا ۔ (۵) بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ مرد ایک کنواری عورت سے شادی کرتا ہے لیکن وہ جب اس کے قریب جاتا ہے تو اسے یوں لگتا ہے جیسے یہ عورت کنواری نہیں ہے اور وہ شکوک و شبہات میں مبتلا ہوجاتا ہے، لیکن ا س کا جب علاج ہوتا ہے تو اس کا پردئہ بکارت اسی طرح لوٹ آتاہے جس طرح جادو سے پہلے ہوتا ہے۔ بندشِ جماع کے جادو کا علاج اس کے علاج کے کئی طریقے ہیں: پہلا طریقہ جادو کی پہلی قسم میں قرآنی آیات پر مشتمل جو دَم ذکر کیا گیا ہے اسے مریض پر پڑھیں ، اگر اس کی زبان سے جن بولنے لگ جائے تو اس سے جائے جادو پوچھ لیں ، پھر وہاں سے جادو نکال کر اسے ختم کردیں اور جن کو اس سے نکل جانے کا حکم دیں ، اگر نکل جائے تو اس طرح اس پر کیا گیا جادو ٹوٹ جائے گا ۔اور اگر دَم کرنے کے باوجود جن اس کی زبان سے نہ بولے تو اس کے علاج کے لئے مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کوئی طریقہ استعمال کریں ۔ دوسرا طریقہ درج ذیل آیات پانی پر پڑھیں: سورۂ یونس کی آیت ۸۱،۸۲ ، سورۃ الاعراف کی آیات ۱۱۷ تا۱۲۲ اور سورۂطہٰ کی آیت ۶۹ ۔ مریض دم کیا ہوا یہ پانی چند اَیام پیتا رہے اور اس سے غسل کرتا رہے ان شاء اللہ جادو ٹوٹ جائے گا۔ تیسرا طریقہ بیری کے سات پتے لے لیں ، انہیں دو پتھروں کے درمیان باریک پیس کر پانی سے بھرے برتن میں ڈال دیں ، پھر اپنا منہ اس کے قریب کر لیں اور ان پتوں کو اوپر نیچے کرتے ہوئے ان پر آیت الکرسی اور معوذات کی تلاوت کریں ۔ اس پانی کو مریض چند ایام تک پیتا اور اس سے غسل کرتا رہے بشرطیکہ اس میں دوسرے پانی کااضافہ نہ کرے اور آگ پر گرم نہ کرے، اگر اسے گرم کرنے کی ضرورت ہو تو سورج کی گرمی میں کرے، اور اسے ناپاک جگہ پر نہ انڈیلے، اس طرح اس پر کیا گیا جادو ختم ہوجائے گا، ان شاء اللہ تعالیٰ…اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جادو پہلی مرتبہ نہانے سے ہی ٹوٹ جائے۔
Flag Counter