Maktaba Wahhabi

112 - 111
آٹھواں طریقہ ایک صاف ستھرے برتن میں پاکیزہ روشنائی کے ساتھ یونس کی آیات ۸۱،۸۲ تحریر کریں ، پھراس لکھائی کو کلونجی کے تیل کے ساتھ مٹا دیں ۔ پھر مریض اس تیل کو تین دن تک پیتا رہے اور اپنے سینے اور پیشانی کی مالش کرتا رہے، اس طرح اس کا جادو ٹوٹ جائے گا۔ یاد رہے کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے ایسا کرنے کو جائز قرار دیا ہے۔ [1] نواں طریقہ جادو کی پہلی قسم میں جو دَم ذکر کیا گیا ہے، اسے پاکیزہ روشنائی کے ساتھ صاف ستھرے برتن پر لکھ لیں ، پھر اسے پانی کے ساتھ مٹا دیں ۔۱س کے بعد مریض اِسی پانی کو چند اَیام تک پیتا اور اسی سے غسل کرتا رہے، ان شاء اللہ جادو کا اثر ختم ہوجائے گا۔ جادو، نامردی اور جنسی کمزوری میں فرق اگر مریض پر بندشِ جماع کا جادو کیا گیا ہو تو اس کی اہم نشانی یہ ہے کہ وہ جب تک اپنی بیوی سے دور رہتا ہے، اپنے اندر جماع کی طاقت بھرپور انداز سے محسوس کرتا ہے، لیکن جونہی اس کے قریب جاتا ہے او رجماع کرنے کا ارادہ کر لیتا ہے تو عین وقت پر اس کا عضو ِخاص سکڑ جاتا ہے اور وہ جماع کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ اگر مریض نامرد ہو تو وہ خواہ اپنی بیوی کے قریب ہو یا بعید ، اپنے اندر قوت ِجماع کو بالکل محسوس ہی نہیں کرتا۔ اور اگر اسے جنسی کمزوری ہو تو وہ کئی کئی دنوں کے بعد جماع کرنے کے قابل ہوتا ہے، اور جب اس قابل ہوتا ہے تو جماع شروع کرتے ہی ڈھیلا پڑ جاتا ہے اور زیادہ دیر تک اسے جاری رکھنے کے قابل نہیں ہوتا …بندشِ جماع کے جادو کا علاج تو ہم ۹ عدد طریقوں سے ذکر کرچکے ہیں ، اب آئیے نامردی اور جنسی کمزوری کا علاج ذکر کرتے ہیں: نامردی کا علاج (۱) ایک کلوگرام خالص شہد اور ۲۰۰ گرام تازہ غذاء المَلِکَات۔
Flag Counter