Maktaba Wahhabi

114 - 111
۳۔ پیٹھ کی نچلی ہڈیوں میں درد ۴۔ نیند میں گھبراہٹ ۵۔ نیند میں خوفناک خواب عورت کا بانجھ پن: عورت کا بانجھ پن بھی دو طرح سے ہوتا ہے۔ ایک تو یہ ہے کہ وہ قدرتی طور پر اولاد جنم دینے کے قابل نہ ہو، اور دوسرا یہ ہے کہ وہ قدرتی طور پر تو ٹھیک ہو لیکن رحم میں جن کی شرارت کی وجہ سے وہ بانجھ ہوجائے اور بچہ جننے کے قابل نہ ہو۔اس کی شرارت کی ایک شکل تو یہ ہے کہ وہ اس کی پیداواری صلاحیت کلی طور پر ختم کردے، اور دوسری شکل یہ ہے کہ ابتدائی طور پر تو اس کے رحم میں حمل ٹھہر جائے، لیکن چند ماہ بعد وہ رحم کی رگوں میں ایڑ لگا دیتا ہے، جس سے عورت کو خون آنا شروع ہوجاتا ہے اور اس کا حمل ضائع ہوجاتا ہے، اور صحیحین میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان موجود ہے کہ ( إنّ الشیطان یجري من ابن آدم مجری الدم ) ’’شیطان انسان کی رگوں میں خون کی طرح گردش کرتا ہے۔‘‘[1] بانجھ پن کا علاج ۱۔ جادو کی پہلی قسم میں قرآنی آیات پر مشتمل جو دَم ذکر کیا گیا ہے، اسے ایک کیسٹ میں ریکارڈ کردیں ، جسے مریض روزانہ تین مرتبہ سنتا رہے۔ ۲۔ صبح کے وقت الصافات کی تلاوت کرے یا اس کی تلاوت سنتا رہے۔ ۳۔ سوتے وقت المعارج کی تلاوت کرے یا اس کی تلاوت سن لے۔ ۴۔ کلونجی کے تیل پر یہ سورتیں پڑھیں:الفاتحہ، آیت الکرسی، البقرہ کی اور آلِ عمران کی آخری آیات اور المعوذات …اس تیل کو مریض اپنے سینے، پیشانی اور پیٹھ کی ہڈیوں پر ملتا رہے۔ ۵۔ یہی آیات و سورتیں خالص شہد پر بھی پڑھیں ، جس سے مریض صبح نہار منہ ایک چمچہ استعمال کرے۔ مندرجہ بالا علاج مریض کئی مہینے مسلسل کرتا رہے، اِن شاء اللہ شفاء نصیب ہوگی بشرطیکہ وہ اس
Flag Counter