Maktaba Wahhabi

115 - 111
دوران اللہ کی شریعت کی پابندی کرے۔ سرعت ِانزال کا علاج سرعت ِانزال ایک جسمانی بیماری کے طور پر ہو تو اَطباء اس کا کئی طرح سے علاج کرتے ہیں ، مثلاً (۱) عضو خاص پر مرہم لگانا (۲) دورانِ جماع کسی دوسرے معاملے میں غوروفکر کرنا (۳) دورانِ جماع ریاضی کے بعض مشکل سوالات حل کرنا اور اگر سرعت ِانزال جن کی وجہ سے ہو تو اس کا علاج یہ ہے: ۱۔ نمازِ فجر کے بعد سو مرتبہ یہ دُعا پڑھے:لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْر ۔ ’’اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیلا اور لاشریک ہے ، اس کے سوا کوئی الہ(حاجت روا ،مشکل کشا) نہیں ، بادشاہی اورحمد اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ ‘‘ ۲۔ سونے سے پہلے الملک کی تلاوت کرے یا اُسے سن لے۔ ۳۔ روزانہ کئی بار آیت الکرسی کو پڑھے۔ ۴۔ مندرجہ ذیل دعائیں روزانہ صبح و شام تین تین مرتبہ پڑھے: ( أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّمَا خَلَقَ ) ’’میں اللہ کے مکمل کلمات کی برکت سے اس کی پیدا کی ہوئی چیزوں کے شر سے اس کی پناہ مانگتا ہوں ‘‘ ( بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لاَ یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْیٌٔ فِیْ الْاَرْضِ وَلاَ فِیْ السَّمَائِ ، وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ) ’’اللہ کے نام کے ساتھ کہ جس کے نام کے ہوتے ہوئے آسمان وزمین کی کوئی چیز تکلیف نہیں پہنچا سکتی او روہ سننے اور جاننے والا ہے‘‘ (وَھُوَ اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَھَامَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لاَمَّۃٍ) ’’میں اللہ کے (ہر خوبی سے )مکمل کلمات کی برکت سے اس کی پناہ چاہتا ہوں ہر شیطان کے شر اور زہریلی چیز اور ہر طرح کی نظر بد سے ۔‘‘ مندرجہ بالا علاج کم از کم تین ماہ تک جاری رکھنا چاہئے۔ جادو سے بچنے کے لئے اِحتیاطی تدابیر یہ بات ہر ایک کومعلوم ہے کہ بندشِ جماع کا جادو عموماً ان نوجوانوں پر کیا جاتا ہے جو شادی کرنے کا ارادہ کر رہے ہوتے ہیں ، خاص کر اس وقت جب وہ ایسے معاشرے میں رہائش پذیر ہوں جس میں بدبخت جادوگروں کی کثرت ہو۔ ایسے میں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا دولہا اور دلہن جادو سے بچنے کے لئے قلعہ بند نہیں ہوسکتے تاکہ اگر ان پر جادو کیا جائے تو وہ اس کے اثر سے محفوظ رہیں ؟
Flag Counter