Maktaba Wahhabi

32 - 111
دوسرا حصہ جادو قرآن و سنت کی روشنی میں (۱) جنوں او رشیطانوں کے وجود پر دلائل جن، شیطان اور جادو کے درمیان بہت گہرا تعلق ہوتا ہے، بلکہ جادو کی بنیاد ہی جنات او رشیاطین ہیں ، بعض لوگ جنات کے وجود کا انکارکرتے ہیں اور اسی لئے وہ جادو کی تاثیر کے قائل نہیں ، لہذا پہلے جنات و شیاطین کے وجود پر دلائل پیش کئے جاتے ہیں: قرآنی دلائل (۱) ﴿ وَاِذْ صَرَفْنَا اِلَیْکَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ یَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْآنَ﴾ [ الاحقاف، ۲۹] ’’اور یاد کیجئے جب ہم کئی جنوں کو آپ کے پاس پھیر کر لائے جو قرآن سن رہے تھے ۔‘‘ (۲) ﴿ یَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالإنْسِ اَلَمْ یَاْتِکُمْ رُسُلٌ مِّنْکُمْ یَقُصُّوْنَ عَلَیْکُمْ آیَاتِیْ وَ یُنْذِرُوْنَکُمْ لِقَائَ یَوْمِکُمْ ھٰذَا ﴾ [ الانعام، ۱۳۰] ’’ اے جنو اور آدمیو! کیا تمہارے پا س تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آئے جو میری آیتیں تم کو پڑھ کر سناتے اور اس دن کی ملاقات سے تم کو ڈراتے تھے۔‘‘ (۳) ﴿ قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ أنَّہْ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا﴾ ’’کہہ دیجئے، مجھے یہ وحی آئی ہے کہ جنات میں سے چند جنوں نے (مجھ سے قرآن) سنا، پھر کہنے لگے:ہم نے ایک عجیب قرآن سنا۔‘‘ [ الجن:۱] (۴) ﴿وَاَنَّہٗ کَانَ رِجَالٌ مِّنَ الإنْسِ یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْھُمْ رَھَقًا﴾ ’’ اور (ہوا یہ کہ) بعض آدم زاد لوگ کچھ جنوں کی پناہ لیتے تھے جس سے ان کا دماغ اور چڑھ گیا۔‘‘ [ الجن:۶] (۵) ﴿اِنَّمَا یُرْیِدُ الشَّیْطَانُ اَنْ یُّوْقِعَ بَیْنَکُمْ الْعَدَاوَۃَ وَالْبَغْضَائَ فِیْ الْخَمْرِ وَالْمَیْسِرِ وَ یَصُدَّکُمْ عَنْ ذِکْرِ اللّٰہِ وَعَنِ الصَّلاَۃِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّنْتَھُوْنَ﴾ ’’شیطان یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوا كی
Flag Counter