Maktaba Wahhabi

85 - 111
سونے تک یہ کلمات اسے شیطان سے بچائے رکھتے ہیں ۔‘‘[1] اسکے بعد جن اس عورت سے نکل گیا اور اس بات کا پختہ وعدہ کرکے گیا کہ وہ کبھی واپس نہیں آئے گا۔ 2۔ سحر محبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:( إن الرُّقی والتمائم والتِوَلۃ شرک ) [2] ’’بے شک دم، تعویذات اور خاوند کے دل میں بیوی کی محبت ڈالنے والی چیز شرک ہے۔‘‘ التِّولۃ کا جو معنی یہاں کیا گیاہے، حافظ ابن اثیر نے اس کو النہایۃ میں ذکر کیا ہے، اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس لئے شرک قرار دیا ہے کہ لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ یہ از خود مؤثر ہوتاہے اور اللہ کی مرضی کے برخلاف کام کرتا ہے۔ یہاں ایک تنبیہ کرنا ضروری ہے کہ حدیث ِمذکور میں جس دَم کو شرک کہا گیا ہے اس سے مقصود وہ دم ہے جس میں جنات و شیاطین سے مدد طلب کی جائے۔ رہا قرآنی دم اور وہ جو مسنون ادعیہ اور اذکار پر مشتمل ہو تووہ بالاجماع جائز ہے۔ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:( لابأس بالرُّقی ما لَم تکُنْ شرکا ) ’’ہر دم جائز ہے جب تک اس میں شرک نہ ہو۔‘‘[3] سحر محبت کی علامات (۱) حد سے زیادہ محبت (۲) کثرتِ جماع کی شدید خواہش (۳) بیوی کے بغیر بے صبری کا مظاہرہ کرنا (۴) اسے دیکھنے کے لئے شدید اشتیاق رکھنا (۵) بیوی کی اندھی فرمانبرداری کرنا سحر محبت کیسے ہوتا ہے؟ میاں بیوی کے درمیان اکثر و بیشتر اختلافات پیدا ہوجاتے ہیں ، لیکن بہت جلدی ختم بھی ہوجاتے
Flag Counter