Maktaba Wahhabi

89 - 111
’’میں اپنی بیوی کے ساتھ معمول کے مطابق زندگی بسر کر رہا تھا، لیکن چند ماہ سے عجیب و غریب صورتحال سے دو چار ہوں ، اور وہ اس طرح کہ میں لمحہ بھر کے لئے بھی اپنی بیوی سے صبر نہیں کرسکتا، حتیٰ کہ اپنے کام پر جاتا ہوں تو وہاں بھی اسی کے متعلق سوچتا رہتا ہوں ، گھر میں واپس آتا ہوں تو سب سے پہلے اپنی بیوی کو دیکھتا ہوں ، اور جب مہمانوں کے ساتھ بیٹھا ہوتا ہوں تو بار بار اٹھ کر بیوی کو دیکھنے چلاجاتاہوں ، غیر معمولی طور پر مجھے اس پر غیرت آتی ہے، وہ کچن میں جاتی ہے تو میں اس کے پیچھے ہوتا ہوں ، سونے کے کمرے میں جاتی ہے تو میں بھی اس کے ساتھ سونے کے کمرے میں چلا جاتا ہوں ، گھر کی صفائی کے لئے جاتی ہے تو تب بھی میں اس کے پیچھے پیچھے ہوتا ہوں ، اور یوں لگتا ہے جیسے میری نکیل اس کے ہاتھ میں ہے، وہ جب بھی کوئی مطالبہ کرتی ہے تو اسے فورا ً پورا کرنے کی کوشش کرتاہوں ۔‘‘ اس شخص کی صورت حال کو سن کر میں نے پانی پر دم کیا اور تین ہفتے تک اسے پینے اور اس سے غسل کرنے کی تلقین کی بشرطیکہ اس کی بیوی کو اس کا علم نہ ہو، وہ مدتِ مذکورہ کے بعد میرے پاس آیا، اور اس نے بتایا کہ کچھ اِفاقہ ہے ، مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوا۔ میں نے اس کا دوبارہ علاج کیا تو وہ ٹھیک ہوگیا جس پر میں اللہ کا شکرگزار ہوں ۔ 3۔ سحر تخیل (وہم میں مبتلا کرنے والا جادو) فرمانِ الٰہی ہے: ﴿قَالُوْا یَا مُوْسٰی إِمَّا اَنْ تُلْقِیَ وَإِمَّا اَنْ نَّکُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَلْقٰی٭ قَالَ بَلْ اَلْقُوْا فَاِذَا حِبَالُہُمْ وَعِصِیُّھُمْ یُخَیَّلُ اِلَیْہِ مِنْ سِحْرِھِمْ اَنَّھَا تَسْعَیٰ﴾ ’’کہنے لگے کہ اے موسیٰ ! یا تو تو پہلے ڈال یا ہم پہلے ڈالنے والے بن جائیں ، جواب دیا کہ نہیں ، تم ہی پہلے ڈالو۔ اب موسی علیہ السلام کو یہ خیال گزرنے لگا کہ ان کی رسیاں اور لکڑیاں ان کے جادو کے زور سے دوڑ بھاگ رہی ہیں ‘‘ [طہ، ۶۵۔۶۶] سحر تخیل کی علامات (۱) منجمد چیز کو متحرک اور متحرک کو منجمد دیکھنا۔ (۲) چھوٹے کو بڑا او ربڑے کو چھوٹا سمجھنا۔
Flag Counter