Maktaba Wahhabi

90 - 111
(۳) مختلف چیزوں کو ان کی حقیقت سے ہٹ کر دیکھنا، جیسا کہ لوگوں نے دیکھا کہ رسیاں اور لکڑیاں دوڑتے ہوئے سانپ ہیں ۔ سحر تخیل کیسے ہوجاتا ہے؟ جادوگر ایک ایسی چیز لوگوں کے سامنے رکھتا ہے جسے وہ خوب اچھی طرح جانتے پہچانتے ہیں ، پھر وہ شرکیہ وِرد پڑھتا ہے اور شیطانوں سے مدد طلب کرتا ہے، جس کے نتیجے میں لوگ اسی چیز کو اس کی اصل حقیقت سے ہٹ کر ایک دوسری چیز تصور کر لیتے ہیں …مجھے ایک شخص نے بتایا ہے کہ اس نے ایک جادوگر کو لوگوں کے سامنے ایک انڈا رکھتے ہوئے دیکھا، پھر اس نے کفریہ طلسم پڑھے تو وہی انڈا انتہائی تیزی کے ساتھ ان کے سامنے گھومنے لگا ۔اسی طرح ایک اور شخص نے بتایا کہ ایک جادوگر نے دو پتھر آمنے سامنے رکھے ،پھر جادو والا طلسم پڑھا تو وہی دو پتھر دو بکروں کی طرح ایک دوسرے سے لڑنے لگ گئے۔اِس طرح کے حیران کن کام یقینی طور پر جادوگرلوگوں سے مال بٹورنے کے لئے ہی کرتا ہے۔ اور یوں بھی ہوتا ہے کہ جادوگر اس طرح کے جادو کو جادو کی دوسری قسموں میں شامل کردیتا ہے، چنانچہ وہ سحر تفریق کے ساتھ اگر اس جادو کو بھی شامل کردے تو خاوند کو اس کی خوبصورت بیوی بدصورت نظر آتی ہے، اور اگر سحر محبت میں اسے شامل کردے تو خاوند کو اس کی بدصورت بیوی خوبصورت نظر آتی ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ جادو کی یہ قسم اس کی دوسری قسم (شعوذۃ)سے بالکل مختلف ہے جس میں جادوگر ہاتھ کی صفائی سے کام نکالتا ہے۔ سحر تخیل کا توڑ اس جادو کا توڑ ہر اس دعا اور ہر اس ذکر سے ہوتا ہے جس سے شیطان بھاگ جاتا ہے، مثلاً:اذان، آیت الکرسی، بسم اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ور دیگر مسنون اذکار بشرطیکہ ان کو وضو کی حالت میں پڑھا جائے۔ اگر یہ اَذکار پڑھنے سے جادوگر کی چالیں ختم نہ ہوں تو یقین کر لیں کہ یہ وہ جادوگر ہے جو صرف ہاتھ کی صفائی سے کام لیتا ہے۔
Flag Counter