Maktaba Wahhabi

92 - 111
قبول کر لیا، پھر جب واپس جانے لگا تو ایک بستی سے اس کا گزر ہوا جہاں لوگوں نے ایک پاگل کو زنجیر سے باندھ رکھا تھا، اس کے گھر والوں نے اس سے کہا:ہم نے سنا ہے کہ تمہارا نبی خیروبھلائی لے کر آیا ہے تو کیا تم اس مجنون کا علاج کرسکتے ہو؟ تو اس نے اس پر فاتحہ پڑھی جس سے اسے شفا مل گئی، اس کے گھر والوں نے اسے سو بکریاں بطورِ انعام دیں ، اس نے یہ سارا واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آکر سنایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:تم نے کچھ اور بھی پڑھا تھا؟ اس نے کہا:نہیں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ وہ بکریاں قبول کر لو، کیونکہ تم نے برحق دم کیا ہے اور لوگ تو ناجائز دم کرکے لوگوں کا مال بٹورتے ہیں ۔‘‘ ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ اس نے تین دن تک اسے فاتحہ پڑھ کر صبح و شام دم کیا اور ہر مرتبہ فاتحہ پڑھ کر اپنی لعاب بھی پھونک میں ملا لیتا تھا۔ [ یہ حدیث سنن ابو داود کتاب الطب میں موجود ہے، امام نووی رحمہ اللہ نے الاذکار(۸۷) میں اور شیخ البانی نے صحیح ابوداود (ج۲ ؍ص۷۳۷) میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔] سحر جنون کی علامات (۱) پریشان خیالی، حواس باختہ اور شدید نسیان (۲) بے تکی باتیں کرنا۔ (۳) ٹکٹکی باندھ کر اور ٹیڑھی نگاہ سے دیکھنا (۴) ایک جگہ پر نہ ٹھہرنا (۵) کسی کام کو جاری نہ رکھنا (۶) اپنی ظاہری شکل و صورت کاکوئی خیال نہ رکھنا (۷) اگر سحر جنون زیادہ ہو تو منہ اٹھا کر چلتے رہنا اور یہ معلوم نہ ہو کہ وہ کہاں جارہا ہے۔ (۸) غیر آباد جگہوں پر سو جانا۔ سحر جنون کیسے ہوجاتا ہے؟ جادوگر سحر جنون کے لئے جس جن کی ڈیوٹی لگانا ہے وہ سب سے پہلے اس شخص میں داخل ہوتا
Flag Counter