Maktaba Wahhabi

96 - 111
(۴) اس مدت کے خاتمے کے ساتھ ہی ان شاء اللہ مریض کو شفا نصیب ہوچکی ہوگی۔ (۵) مریض اس دوران سکون پہنچانے والی دوائیوں سے پرہیز کرے۔ (۶) اگر مریض معدے کا درد محسوس کرے تو دم والی آیات پانی پر پڑھیں ، جسے وہ اس مدت کے دوران پیتا رہے۔ (۷) اگر مریض ہمیشہ سردرد کی شکایت کرتا ہو تو ان آیات کو پانی پر پڑھیں ، پھر وہ مریض ہر تیسرے دن اس سے غسل کرتا رہے، بشرطیکہ پانی میں اضافہ نہ کرے، اسے آگ پر گرم بھی نہ کرے اور صاف ستھری جگہ پر غسل کرے۔ 6۔ سحر ہواتف (چیخ و پکار) سحرہواتف کی علامات (۱) خوفناک خواب۔ (۲) خواب میں اسے یوں لگے جیسے اسے کوئی پکار رہا ہے۔ (۳) حالت ِبیداری میں کچھ آوازیں سنائی دیں اور کوئی شخص نظر نہ آئے۔ (۴) کثرتِ وساوس۔ (۵) اپنے دوست احباب کے بارے میں زیادہ شکوک و شبہات میں مبتلا ہونا۔ (۶) خواب میں اسے یوں لگے جیسے وہ ایک بلند چوٹی سے گرنے والا ہے۔ (۷) خواب میں ایسے حیوانات نظر آئیں جو ا س کے پیچھے بھاگ رہے ہوں ۔ سحر ہواتف کیسے ہوجاتا ہے؟ جادوگر ایک جن کو یہ ڈیوٹی لگا کر بھیجتا ہے کہ وہ فلاں آدمی کو نیند اور حالت ِبیداری دونوں میں بے توجہ بنا دے، چنانچہ وہ نیند کی حالت میں خونخوار جانوروں کی شکل میں اس کے سامنے آتا ہے، اور حالت ِبیداری میں اسے عجیب و غریب آوازوں میں یا ان لوگوں کی آوازوں میں پکارتا ہے جنہیں وہ جانتا پہچانتا ہے، پھر اسے ہر قریبی اور دور کے رشتہ دار کے متعلق شکوک و شبہات میں مبتلا کردیتا ہے، ا س کے
Flag Counter