Maktaba Wahhabi

142 - 285
سَبِيلَهُن،وَلَا تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئًا" [1] میں نے تمہیں ان عورتوں سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دی تھی اور اب اللہ تعالیٰ نےا ن کو قیامت تک کے لیے حرام کردیا ہے تو جس کے پاس ان میں سے کچھ بھی ہوتو ان کو آزادکردواور جوکچھ تم نے ان کودیاہے اس سے کچھ بھی واپس نہ لو۔ متعہ کی حرمت میں راویوں کا اختلاف ہے،بعض کہتے ہیں کہ خیبر کے سال حرام ہوا،کچھ کہتے ہیں کہ سات ہجری میں قضیہ کے سال حرام ہوا۔ابوعبید کہتے ہیں کہ فتح مکہ کے سال حرام ہوا، ابوعبید اپنی حدیث میں کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "فمااحسب رجلا منکم یخلوا بالمراۃ ثلاثا الاولاھا الدبر " میراخیال تم میں سے کوئی بھی آدمی تین دن سے زائد علیحدگی میں کسی عورت کے ساتھ رہے اس کو بیماری والا بنادیتاہے۔ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کرنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ بخاری ومسلم میں سیدنا جابر بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمیں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے احرام کی حالت میں شادی کی۔[2] نیزمسلم نے یزید بن الاصم سے روایت کیاکہ جب ان سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں " عمرۃ القضاء "کے وقت شادی کی توآپ حلال تھے اور وہ میری اور سیدنا بن عباس رضی اللہ عنہ کی خالہ تھیں ۔[3] الواضحہ وغیرہ میں ہے کہ آپ حلال تھے اور ’’سرف‘‘ میں ان سے اپنے گھر کی آبادی کی۔
Flag Counter