Maktaba Wahhabi

19 - 47
[66] مسجد میں مخصوص جگہ(کپڑا وغیرہ لگا کر)بنا لینا۔(ابن ماجہ) ممنوعاتِ اعتکاف: [67] اعتکاف والا آدمی اپنی بیوی کوشہوت کے ساتھچُھو نہیں سکتا،نہ بوس وکنار کر سکتا ہے، نہ کسی کے جنازے میں شرکت کرسکتا ہے اور نہ کسی مریض کی مزاج پرسی کرسکتاہے۔(ابوداؤد) [68] فضول گوئی سے بچیں۔(ترمذی و ابن ماجہ)البتہ مباح گفتگو وغیرہ میں کوئی حرج نہیں۔(صحیح بخاری و مسلم) شبینہ: [69] تین دن سے کم عرصہ میں قرآنِ کریم ختم کرنے والے کے بارے میں نبی ﷺ نے فرمایا ہے کہ اس نے قرآن کو سمجھا ہی نہیں۔ (ابوداؤد،ترمذی،دارمی) نبی ﷺ نے ایک رات میں کبھی بھی پورا قرآن نہیں پڑھا,لہٰذا مروجہ شبینہ جائز نہیں۔ (زاد المعاد،فتاویٰ علماء حدیث،جدید فقہی مسائل) اور ایک رات میں قرآن پڑھنے والی حضرت عثمان ص سے متعلقہ روایت ضعیف ہے۔ صدقۂ فطر: [70] صدقۂ فطر فرض ہے۔(سورۃ الاعلیٰ:۱۴۔۱۵،ابن ماجہ) [71] یہ فضول گوئی ونازیبا بات کا کفّارہ اور روزے کو پاک کرتا ہے۔(ابوداؤد) [72] یہ ہر آزاد،غلام،مرد،عورت،چھوٹے بڑے مسلمان پر فرض ہے اور اسکی مقدار ایک صاع(2.50کلوگرام)ہے۔(صحیح بخاری و مسلم) [73] یہ کھجور،گندم،جَو،پنیر،کِشمش(غلے کی اقسام)سے دیا جاسکتا ہے۔(بخاری و مسلم)
Flag Counter