Maktaba Wahhabi

23 - 47
[95] جمہور علماء امت کے نزدیک نمازِ عید سنت ِ مؤکدہ ہے۔البتہ بعض نے فرض کفایہ اور بعض نے واجب بھی کہا ہے۔(الفروع للنووی،الفقہ علی المذھب الاربعہ،المغنی،الفتح الربانی،تمام المنّہ،الروضہ الندیہ) [96] یومِ عید سے پہلی رات کی فضیلت کے بارے میں کوئی حدیث صحیح نہیں،البتہ بعض آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم ملتے ہیں۔(قیام اللیل مروزی) [97] عید کے دن غسل کرنے کے مستحب ہونے کے بارے میں بھی بعض آثار ہی ملتے ہیں۔ (مسند احمد،مؤطا مالک) [98] عیدین اور جمعہ کے دن خوبصورت لباس پہننا اور خوشبو لگانا چاہیئے۔(بخاری و مسلم) [99] عیدالفطر کیلئے کچھ کھا کر(صحیح بخاری)اور عیدالاضحی سے آکر کھانا چاہیئےعیدالاضحی کی سنت کو نصف دن کا روزہ کہنا جہالت ہے۔ [100] عیدین کیلئے مسنون و افضل یہ ہے کہ شہر سے باہر جاکر پڑھیں۔البتہ بعض ضعیف روایات سے مسجد میں پڑھنے کا اشارہ بھی ملتا ہے۔(ابوداؤد،ابن ماجہ،مستدرک حاکم و تلخیص الحبیر ابن حجر) [101] عورتوں اور بچوں کو بھی عید گاہ جانا چاہیئے۔(صحیح بخاری و مسلم) [102] پیدل اور سوار ہو کر دونوں طرح عیدگاہ جانا جائز ہے۔(صحیح بخاری و مسلم) [103] عیدگاہ جانے اورآنے کا راستہ بدل لینا چاہیئے۔(صحیح بخاری و مسلم) [104] تکبیراتِ عید:(ا)((اَللّٰہُ اَکْبَرُ،اَللّٰہُ اَکْبَر کَبِیْراً))(مصنف عبدالرزاق) (ب)((اَللّٰہُ اَکْبَرُ،اَللّٰہُ اَکْبَرُ،لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ،وَاللّٰہُ اَکْبَرُ،
Flag Counter