Maktaba Wahhabi

27 - 47
6۔ سحری قبل ازوقت کھا کر سوجانا،نماز ِ فجر کے قضاء کردینے کا سبب بنتا ہے۔ 7۔ افطار سے تھوڑا قبل جنو نی تیزرفتاری سے گاڑیاں چلانا خطرے سے خالی نہیں۔ 8۔ روزے کے دوران سخت مزاجی اور دوسروں سے گالی گلوچ نہ کریں۔ 9۔ نماز ِ تراویح کو درمیان میں ہی چھوڑ کر نہ نکل جائیں۔ 10۔ کھیل کود کیلئے گلیوں اور سڑکوں کے کناروں پر جمع نہ ہوں۔ 11۔ جھوٹ،غیبت و چغلی اور ممنوع مذاق سے اپنے روزے کی روح کو مجروح نہ کریں۔ 12۔ رمضان کے مہینہ کو سُستی و کاہلی اور بکثرت سونے کا موسم نہ بنا لیں۔ 13۔ رمضان میں اللہ کی عبادت کرکے اور رمضان سے پہلے اور بعد میں عبادت سے منہ موڑ کر اپنے آپ کو ’’رمضانی‘‘ نہ بنالیں بلکہ ہمیشہ عبادت گزار رہ کر رحمانی بنیں۔ 14۔ رمضان میں تو مساجد میں حاضر مگر بعد میں مساجد سے منہ موڑ لینے والا رویّہ نہ اپنائیں۔ 15۔ آذان کے شروع ہوتے ہی کھانا پینا بند کردینا چاہیئے،آذان کے وسط یا آخر تک ہی کھاتے پیتے نہیں رہنا چاہیئے۔ 16۔ بعض لوگ اگر بھول کر کچھ کھا پی لیں تو اُسے بڑا بُرا محسوس کرتے اور سمجھتے ہیں کہ یہ روزے کو مجروح کردیتا ہے،اور اسکے صحیح ہونے میں شک کرنے لگتے ہیں،جبکہ نبی ﷺ نے بیان فرمایا ہے کہ ایسے شخص پر کوئی مؤاخذہ نہیں،اُسے تو اللہ نے کھلایا اور پلایا ہے۔ 17۔ اگر کوئی بھول کر کچھ کھاپی لے تو سمجھدار لوگ اسے یہ نہیں بتاتے کہ بھئی تمہار اروزہ صحیح ہے جسکے نتیجہ میں وہ کھلے عام کھانے پینے لگتا ہے اور اسے دیکھ کر فاجر و فاسق لوگوں کو بھی ہمّت ملتی ہے کہ وہ بھی رمضان میں دن کے وقت کھاتے پیتے پھریں۔
Flag Counter