Maktaba Wahhabi

33 - 47
نشانیاں حیض کے احکام و مسائل،روزے اور نماز کی ِشرائط و طریقہ نہیں بتاتیں،نتیجہ یہ کہ لڑکیاں بڑی عمر کی ہوکر بھی روزہ نہیں رکھتیں اور جہالت و لاعلمی کا یہ عالم ہوتا ہے کہ لڑکی نے روزہ رکھا ہوا ہے،حالانکہ وہ حیض کے ایام میں ہے،یہ سب اس لئے ہے کہ ماں نے یہ مسائل ہی نہیں سکھلائے جو کہ اسکا فرض ہے۔ 22/48۔کچھ خواتین تو ایسی بھی ہوتی ہیں کہ وہ تراویح کی غرض سے مسجد میں آتی ہیں،وہاں کسی پہچان والی کے ساتھ بیٹھ گئیں اور اپنے دکھڑے کھول بیٹھیں،اپنے معاملات و مشکلات پر گفتگو کرنے لگیں اور ممکن ہے کہ وہ بھی کوئی ضروری چیزیں نہ ہوں،محض کپڑوں اور لباس و پوشاک کے معاملے میں باتیں کرنے میں تراویح میں شرکت سے رہ جائیں،جسکے لئے اصلاً وہ آئی ہیں۔ 23/49۔اکثر عورتیں ماہ ِ رمضان میں بکثرت بازار جاتی ہیں اور اسکا سبب عید کے لئے لباس خریدنا ہوتا ہے اور خصوصاً عشرئہ اخیر(ثُلث ِ اخیر)میں جو کہ ماہ ِ رمضان کی افضل ترین تہائی ہے،اس طرح وہ بکثرت بازار نکل کر مخلوق کے لئے فتنہ کا باعث بنتی ہیں،اپنا وقت ضائع کرتی ہیں،ممنوع فعل کی مرتکب ہوتی ہیں اور ان مبارک راتوں کا اجر و ثواب بھی گنواتی ہیں۔ 24/50۔بعض بہنیں روزے کی وجہ سے بڑی ترش روئی بلکہ بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتی ہیں،آپ دیکھیں گے کہ وہ جلد غضبناک ہوجاتی ہیں اور معمولی معمولی بات پر گالی گلوچ پر اتر آتی ہیں حالانکہ واجب یہ ہے کہ وہ روزے جیسی عبادت کی ادائیگی کے دوران اخلاق کے اعلیٰ مقام پر فائز ہوں۔
Flag Counter