Maktaba Wahhabi

35 - 47
الواھیۃ ۲؍۴۹،ضعیف الجامع ۳؍۲۹۰) 8۔ جب رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو اللہ تعالی جنت کے دربان فرشتے ’’رضوان ‘‘کو حکم دیتا ہے کہ جنت کے دروازے کھول دو،اور جہنم کے دربان فرشتے ’’مالک ‘‘کو حکم دیتا ہے کہ جہنم کے دروازے بند کردو۔(الموضوعات ص:۸۷) اللہ تعالیٰ رمضان کی پہلی تاریخ کو(بلا استثناء)تمام مسلمانوں کی بخشش فرما دیتا ہے۔ (الموضوعات لابن الجوزی ۲؍۱۹۰،العلل المتناھیۃ لابن الجوزی ۲؍۴) 10۔ روزہ دار کے جسم کا رُواں رُواں اللہ کی تسبیح بیان کرتا ہے،قیامت کے دن روزہ دار مردوں اور عورتوں کے لئے عرش ِ الٰہی کے نیچے دسترخوان لگایا جائے گا۔(الاحادیث الموضوعہ ص:۹۰) 11۔ جو شخص رمضان کا ایک روزہ چھوڑ دے،وہ کفّارہ میں ایک اونٹ کی قربانی کرے اور اگر اس سے یہ ممکن نہ ہو تو پھر تیس روزہ داروں کو کھجوروں }۳۰ صاع یعنی۷۵ کلو گرا م کھجور{ کا کھانا کھلائے۔(من گھڑت،ضعیف الجامع ۵؍۱۷۳،سلسلۃ الاحادیث الضعیفہ :۶۲۳) 12۔ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ روزانہ دس لاکھ(ایک روایت :چھ لاکھ)ایسے لوگوں کو جہنم سے آزادی کرتا ہے،جن کے لئے جہنم واجب ہوچکی تھی۔(باطل ولا اصل الموضوعات ۲؍۱۹۱) 13۔ جس نے مال ِ حلال سے کھجور خرید کر اس سے روزہ افطار کیا اسکی نماز کا ثواب چار سو گنا کر دیا جاتا ہے۔(الاحادیث الموضوعہ ص:۹۳) 14۔ اگر اللہ تعالیٰ اہل ِ آسمان اور اہل ِ زمین کو بولنے کی اجازت دے،تو وہ سب رمضان کا روزہ رکھنے والوں کو جنت کی بشارت دیں۔(الموضوعات لابن الجوزی ۲؍۱۹۲،الاحادیث الموضوعہ ص:۹۰)
Flag Counter