Maktaba Wahhabi

8 - 47
الخبر،الدمام،الظہران بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مختصرمسائل واحکامِ رمضا ن و روزہ فضائل و برکات: [1] رمضان المبارک میں قرآنِ کریم نازل کیا گیا،لہٰذا یہ ’’ماہِ قرآن‘‘ ہونے کا شرف رکھتا ہے۔ اسکا روزہ مسلمانوں پر فرض کیا گیا ہے۔(البقرہ:۱۸۳،۱۸۵) نبی کریم ﷺ نے روزے کو اسلام کے پانچ ارکان میں سے شمار فرمایا ہے۔(بخاری۱؍۵۴۹) [2] روزہ ایک ایسی انفرادی حیثیت والی عبادت ہے،جسکے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’ روزہ میرے لئے ہے اور اسکا اجر بھی میں ہی دونگا‘‘۔(صحیح بخاری و مسلم) اور نبی ﷺ نے فرمایاہے:’’ایمان و اخلاص کے ساتھ روزے رکھنے والوں کے پہلے تمام گناہ بخشے جاتے ہیں‘‘۔(صحیح بخاری و مسلم) [3] رمضان المبارک کی صرف ایک رات’’لیلۃ القدر‘‘ کی عبادت کا ثواب ایک ہزارماہ(۸۳ سال ۴ماہ)سے زیادہ ہے۔(سورۃ القدر:۳) روزے کے فضائل و برکات اور فوائد و ثمرات کے روحانی پہلو کے علاوہ اسکے طبی و نفسیاتی اور مادی فوائد بھی بکثرت ہیں۔(تفصیل کیلئے دیکھیئے: ماہنامہ مجلہ’’منار الاسلام‘‘ ابوظہبی جلد ۶ شمارہ ۹ بابت ۱۴۰۱ ھ ۱۹۸۱ ء تفسیر المنار علّامہ رشید رضا مصری ۲؍۱۴۴۔۱۴۹
Flag Counter