Maktaba Wahhabi

129 - 625
6۔کتّے پالنے کا رواج: کفّار نے چھوٹی نسل کے کُتے پالنے کو رواج دیا،انھیں اپنے ساتھ کھلایا پِلایا،چُوما چاٹا،گدّوں پر سلایا اور اُن کا شادی بیاہ بھی کیا۔[1] مسلمانوں نے بھی آج ثابت کردیا ہے کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔حالاں کہ صحیح بخاری ومسلم میں مذکُور ارشادِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی رُو سے جس گھر میں کُتا اور کسی بھی جاندار کی تصویر لگی ہو،وہاں فرشتۂ رحمت داخل نہیں ہوتا۔چنانچہ ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ﴿لاَ تَدْخُلُ الْمَلآئِکَۃُ بَیْتاً فِیْہِ کَلْبٌ وَلاَ صُوْرۃٌ [2] ’’فرشتے کِسی ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے،جس میں کتا یا تصویر ہو۔‘‘
Flag Counter