Maktaba Wahhabi

285 - 625
العظیم آبادي‘‘(1/ 269۔275 طبع مدني) ’’معالم السنن للخّطابي(1/ 121) ’’تہذیب السنن لابن القیم‘‘(ص: 22۔123) ’’تحفۃ الأحوذي شرح سنن الترمذي للمبارکفوري‘‘(1/ 330۔333 طبع مدني) میں دیکھے جاسکتے ہیں۔علامہ ابن قیّم کی کتاب ’’زاد المعاد‘‘ کے محقق نے لکھا ہے: ’’علامہ جمال الدین قاسمی نے جرابوں پر مسح کے موضوع پر ایک رسالہ لکھا،جس میں کئی صحیح و ثابت احادیث جمع کیں اور پھر علامہ احمد شاکر نے اس رسالے کی تخریج کی تو کئی دیگر احادیث کا اس میں اضافہ بھی کیا ہے۔‘‘[1] آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم : صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ایک جماعت سے جرابوں پر مسح کرنا ثابت ہے۔چنانچہ سنن ابی داود میں خود امام صاحب نے ان نو(9) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تفصیل یوں ذکر کی ہے: 1حضرت علی بن ابی طالب۔ 2 عبداللہ بن مسعود۔ 3 براء بن عازب۔ 4 انس بن مالک۔ 5 ابو امامہ۔ 6 سہل بن سعد۔ 7 عمرو بن حریث۔ 8 عمر بن خطاب۔ 9 ابن عباس رضی اللہ عنہم۔[2] ’’تہذیب السنن‘‘ میں علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے ابن المنذر کے حوالے سے ذکر کیا ہے کہ جرابوں پر مسح نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نو(9) صحابہ سے مروی ہے۔ (۱)حضرت علی،(۲)حضرت عمّار،(۳)حضرت ابو مسعود انصاری،(۴)حضرت انس،(۵)حضرت عبداللہ بن عمر،(۶)حضرت براء،(۷)حضرت بلال،(۸)عبداللہ بن ابی اوفی،(۹)حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہم۔[3]
Flag Counter