Maktaba Wahhabi

31 - 625
طہارت کے بنیادی احکام قرآنِ کریم میں قرآنِ کریم اصول کی کتاب ہے اور اس میں طہارت کے احکام و مسائل سے متعلق بنیادی اُمور بھی آگئے ہیں،جنھیں یہاں ہم الگ سے ذکر کر رہے ہیں اور آگے چل کر متعلقہ مقامات پر ان کی تفصیل بھی آجائے گی۔ 1۔2۔جنابت(جماع و احتلام) سے طہارت و غسل کا حکم: ﴿وَ اِنْ کُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّھَّرُوْا﴾[المائدۃ: 6] ’’اگر جنابت(جماع یااحتلام )کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہو جاؤ۔‘‘ ﴿اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآئَ﴾[المائدۃ: 6] ’’یا تم نے عورتوں کو ہاتھ لگایا(جماع کیا) ہو۔‘‘ ﴿وَ لَاجُنُبًا اِلَّا عَابِرِیْ سَبِیْلٍ حَتّٰی تَغْتَسِلُوْا﴾[النساء: 43] ’’اور جنابت کی حالت میں بھی(نماز کے قریب نہ جاؤ) جب تک کہ غسل نہ کر لو اِلاّ یہ کہ راستے سے گزرتے ہو۔‘‘ 3۔حیض و نفاس سے طہارت و غسل کا حکم: ﴿وَ یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْمَحِیْضِ قُلْ ھُوَ اَذًی فَاعْتَزِلُوا النِّسَآئَ فِی الْمَحِیْضِ وَ لَا تَقْرَبُوْھُنَّ حَتّٰی یَطْھُرْنَ فَاِذَا تَطَھَّرْنَ فَاْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ اَمَرَکُمُ اللّٰہُ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ﴾[البقرۃ: 222] ’’اور تم سے حیض کے بارے میں دریافت کرتے ہیں،کہہ دو کہ وہ تو نجاست ہے،سو
Flag Counter