Maktaba Wahhabi

59 - 699
مرتبہ غسل کرتا ہوں،کیا اس کے جسم پر کوئی میل کچیل رہ جائے گی؟‘‘ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے جواب دیا:’’لَا یَبْقٰی مِنْ دَرَنِہٖ شَیْیٌٔ‘‘ ’’اس پر میل نامی کوئی چیز نہیں رہے گی۔‘‘ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: {فکَذٰلِکَ مَثَلُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ،یَمْحُو اللّٰہُ بِھِنَّ الْخَطَایَا}[1] ’’یہی مثال ان پانچ نمازوں کی ہے،ان سے اﷲ تعالیٰ گناہوں کے میل کچیل کو محو کر دیتا ہے۔‘‘ حدیث نمبر13: طبرانی کبیر اور مسند احمد میں حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: {إِنَّ کُلَّ صَلَاۃٍ تَحُطُّ مَا بَیْنَ یَدَیْھَا مِنْ خَطِیْئَۃٍ}[2] ’’بے شک ہر نماز اپنے سے پہلے کیے گئے(صغیرہ)گناہوں کو مٹا دیتی ہے۔‘‘ حدیث نمبر14: نمازوں کے گناہوں کا کفارہ ہونے کا ذکر صحیح مسلم،مسند احمد اور دیگر کتبِ حدیث میں حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ سے مروی ایک ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں یوں بھی آیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: {مَا مِنْ مُّسْلِمٍ یَتَطَھَّرُ فَیُتِمُّ الطَّھَارَۃَ الَّتِيْ کَتَبَ اللّٰہُ عَلَیْہِ فَیُصَلِّيْ ھٰذِہِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ إِلَّا کَانَتْ کَفَّارۃً لِّمَا بَیْنَھَا}[3] ’’کوئی مسلمان جب اچھی طرح وضو کرے اور پھر پنج گانہ نمازیں ادا کرے تو یہ ان کے مابین کیے گئے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں۔‘‘
Flag Counter