Maktaba Wahhabi

79 - 699
ترکِ نماز کا انجام حدیث شریف کے آئینے میں قرآنی آیات کی طرح نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کثرت سے ایسے ارشادات بھی مروی ہیں،جن میں نماز نہ پڑھنے والوں کو سخت وعید سنائی گئی ہے اور ان کا انجام بتایا گیا ہے،مثلاً: 1۔ صحیح مسلم،سنن ابو داود،ابن ماجہ،ترمذی اور مسندِ احمد میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: {بَیْنَ الرَّجُلِ وَبَیْنَ الْکُفْرِ،تَرْکُ الصَّلَاۃِ}[1] ’’بندۂ مومن اور کفر کے مابین ترکِ نماز(کا فرق)ہے۔‘‘ صحیح مسلم کے الفاظ ہیں: {بَیْنَ الرَّجُلِ وَبَیْنَ الشِّرْکِ وَالْکُفْرِ،تَرْکُ الصَّلَاۃِ}[2] ’’بندۂ مومن اور شرک و کفر کے مابین حد فاصل ترکِ نماز ہے۔‘‘ 2۔ ایسے ہی سنن اربعہ،صحیح ابن حبان،مستدرکِ حاکم اور مسندِ احمد میں حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: {اَلْعَھْدُ الَّذِيْ بَیْنَنَا وَبَیْنَھُمْ،اَلصَّلَاۃَ،فَمَنْ تَرَکَھَا فَقَدْ کَفَرَ}[3]
Flag Counter