Maktaba Wahhabi

41 - 738
عرضِ مولف اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَسَیِّاٰتِ اَعْمَالِنَا‘ مَنْ یَّہْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ہَادِیَ لَہٗ ‘ وَاَشْہَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔أما بعد! قارئین کرام!السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ متحدہ عرب امارات میں قیام کے دوران میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اُمّ القیوین ریڈیو کی اردو سروس سے روزانہ دینی پروگرام ’’دین و دنیا‘‘ پیش کرنے کا موقع ملا اور یہ سلسلہ چودہ برس جاری رہا۔ اس دوران میں غسل و طہارت اور نماز کے بارے میں مختلف اوقات میں آٹھ سو کے قریب(786)ایسی تقاریر نشر کرنے کی توفیق ملی،جن کا تعلق صرف طہارت و نماز سے تھا۔ اسی ضمن میں جب نمازِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسنون کیفیت ذکر کرنے کا وقت آیا تو انھیں حسبِ استطاعت خوب تحقیق کر کے مدلل و مفصل انداز سے بیان کیا،تاکہ نماز جیسے اہم اور بنیادی اسلامی رکن کو صحیح طریقے سے ادا کیا جا سکے۔ طہارت و نماز سے متعلق احکام و مسائل پر مشتمل دو جلدیں(فقہ الصلاۃ،جلد اول و دوم)پہلے شائع ہو چکی ہیں اور اسی موضوع کے بعض مستقل اجزا الگ کتابی شکل میں بھی طباعت پذیر ہو چکے ہیں،جیسے(۱)’’آمین۔۔۔فضیلت و حکم‘‘(۲)’’نمازِ پنج گانہ کی رکعتیں مع نمازِ وتر و تہجد‘‘(۳)’’رفع الیدین‘‘(۴)’’درود شریف۔۔۔فضائل و احکام‘‘(۵)’’نماز میں ہاتھ کب؟کہاں؟کیسے؟‘‘(۶)’’آداب و احکامِ مساجد‘‘(۷)’’ تارکِ نماز کا حکم‘‘(۸)’’اذان و اقامت اور امامت و جماعت‘‘(۹)’’نماز کے لیے ضروری لباس‘‘ وغیرہ۔ایسے ہی بعض دیگر اجزا کے مسودات ترتیب پا چکے ہیں،جیسے(۱۰)’’قراء تِ فاتحہ‘‘ وغیرہ۔وللّٰه الحمد! زیر نظر کتاب ’’فقہ الصلاۃ‘‘(جلد سوم)میں استقبالِ قبلہ سے لے کر سلام پھیرنے تک کے مسائلِ نماز شامل ہیں۔یہ کتاب صحیح و حسن احادیث کی روشنی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی صحیح کیفیت
Flag Counter