Maktaba Wahhabi

124 - 738
لکیر سے متعلقہ احادیث اگرچہ ضعیف ہیں،جیسا کہ تفصیل گزر چکی ہے،لیکن فقہاے مذاہب اربعہ میں سے سبھی نے اسے اختیار کیا ہے،جیسا کہ علامہ عبدالرحمن الجزیری نے ’’الفقہ علی المذاہب الأربعۃ‘‘ میں نقل کیا ہے۔ 9۔چارپائی: سامنے بستر یا چارپائی ہونے کی شکل میں بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز ادا فرمانا ثابت ہے،جبکہ بستر پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ اُمّ المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بھی ہوتی تھیں۔چنانچہ خود اُن کا اپنا بیان کتبِ حدیث میں منقول ہے،جس میں وہ فرماتی ہیں: ((إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ یُصَلِّیْ وَہِيَ بَیْنَہٗ وَبَیْنَ الْقِبْلَۃِ عَلٰی فِرَاشِ اَہْلِہٖ اِعْتِرَاضَ الْجَنَازَۃِ))[1] ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تھے جبکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر پر اس طرح لیٹی ہوتی تھیں جیسے سامنے جنازہ رکھا ہوا ہو۔‘‘ ایسے ہی وہ فرماتی ہیں: ((کَانَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یُصَلِّیْ،وَاَنَا رَاقِدَۃٌ مُعْتَرِضَۃٌ عَلٰی فِرَاشِہٖ،فَاِذَا اَرَادَ اَنْ یُوْتِرَ اَیْقَظَنِیْ فَاَوْتَرْتُ))[2] ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے جبکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بستر پر سوئی ہوئی ہوتی تھی۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وتر پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو مجھے بیدار کر دیتے تو میں بھی وتر پڑھ لیتی۔‘‘ ایسے ہی وہ فرماتی ہیں: ((وَاللّٰہِ لَقَدْ رَاَیْتُ النَّبِيَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یُصَلِّیْ وَاِنِّیْ عَلَی السَّرِیْرِ بَیْنَہٗ وَبَیْنَ الْقِبْلَۃِ مُضْطَجِعَۃً))[3] ’’اللہ کی قسم!میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تھے جبکہ میں
Flag Counter