Maktaba Wahhabi

337 - 738
’’انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز فجر کی دونوں ہی رکعتوں میں سورۃ الزلزال﴿اِِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَھَا﴾پڑھتے سنا۔(وہ کہتے ہیں کہ)اب مجھے یہ معلوم نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھول سے ایسے کیا یا پھر جان بوجھ کر۔‘‘ شارحینِ حدیث نے صراحت کی ہے کہ بہ ظاہر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسئلہ واضح کرنے کے لیے ایسا کیا کہ دونوں ہی رکعتوں میں ایک ہی سورت کو دو مرتبہ پڑھ دیا،تاکہ معلوم ہو جائے کہ ایسا کرنے سے بھی نماز صحیح ہوتی ہے۔[1] مگر صحابی کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عمل کو بھول یا عمد کی طرف منسوب کرنا ہمارے ان احباب کے لیے ضرور لمحہ فکریہ ہے جو کئی سورتیں یاد ہونے کے باوجود بھی{قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾کے علاوہ کسی دوسری سورت کو پڑھنا گوارا نہیں کرتے۔ مختلف نمازوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کون کون سی سورتیں پڑھی ہیں؟اس سلسلے میں محدثین کرام نے کتبِ حدیث میں مثلاً علامہ ابن قیم نے ’’زاد المعاد‘‘ میں،علامہ محمد ناصر الدین البانی نے ’’صفۃ صلاۃ النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم ‘‘ میں،سید سابق نے علامہ ابن قیم سے نقل کرتے ہوئے ’’فقہ السُّنّۃ‘‘ میں اور بعض دیگر اہل علم نے اپنی کتب میں متعلقہ معلومات کو بڑے خوبصورت پیرائے میں جمع کر دیا ہے،جسے ہم نمازوں کی ترتیب کے حساب سے آپ کی خدمت میں یکے بعد دیگرے پیش کیے دیتے ہیں۔ نمازِ فجر کی سنتیں: نمازِ پنج گانہ میں سے پہلی نماز فجر ہے۔نمازِ فجر کی پہلی دو سنتوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض مخصوص سورتیں اور آیات پڑھا کرتے تھے۔ 1۔ چنانچہ صحیح مسلم و ابن خزیمہ،مستدرک حاکم اور مسند احمد میں ہے کہ کبھی کبھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر کی سنتوں میں سے پہلی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورۃ البقرہ کی آیت(136)پڑھا کرتے تھے،جس میں ارشادِ الٰہی ہے: ﴿قُوْلُوْٓا اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ مَآ اُنْزِلَ اِلٰٓی اِبْرٰھٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ الْاَسْبَاطِ وَ مَآ اُوْتِیَ مُوْسٰی وَ عِیْسٰی وَ مَآ اُوْتِیَ النَّبِیُّوْنَ مِنْ رَّبِّھِمْ لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْھُمْ وَ نَحْنُ لَہٗ مُسْلِمُوْنَ
Flag Counter