Maktaba Wahhabi

345 - 738
9۔ حضرت براء بن عازب رضی اللہ سے مروی ہے کہ نمازِ ظہر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت لقمان اور سورۃ الذاریات پڑھیں۔ نمازِ ظہر کی آخری دو رکعتوں میں کبھی کبھی قراء ت کر لینا: نمازِ ظہر کی آخری دو رکعتوں کے سلسلے میں عام طور پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں صرف سورت فاتحہ ہی پڑھتے تھے،جیسا کہ صحیح بخاری و مسلم اور بعض دیگر کتب کے حوالے سے اس کا ذکر گزر چکا ہے۔لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر کی آخری دو رکعتوں میں بھی سورت فاتحہ کے علاوہ تھوڑی سی قراء ت فرما لیتے تھے۔اس بات کا اندازہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ سے مروی اس حدیث سے ہوتا ہے: ((کُنَّا نَحْرِزُ قِیَامَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ،فَحَرَزْنَا قِیَامَہُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الْاُوْلَیَیْنِ مِنَ الظُّہْرِ قَدْرَ قِرَائَ ۃِ الٓمّ تَنْزِیْل،السَّجْدَۃُ(وفي روایۃٍ:)فِیْ کُلِّ رَکْعَۃٍ قَدْرَ ثَلاَثِیْنَ آیَۃً،وَحَرَزْنَا قِیَامَہُ فِی الْاُخْرَیَیْنِ قَدْرَ النِّصْفِ مِنْ ذٰلِکَ،وَحَرَزْنَا فِی الرَّکْعَتَیْنِ الْاُوْلَیَیْنِ مِنَ الْعَصْرِ عَلٰی قَدْرِ قِیَامِہِ فِی الْاُخْرَیَیْنِ مِنَ الظُّہْرِ،وَفِی الْاُخْرَیَیْنِ مِنَ الْعَصْرِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ ذٰلِکَ))[1] ’’ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ظہر کی تلاوت کا اندازہ کیا کرتے تھے۔ہمارا اندازہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی دو رکعتوں میں تیس تیس آیات کے برابر یعنی سورۃ السجدۃ{الٓمّ تَنْزِیْل﴾کے برابر تلاوت کرتے تھے(اور ایک روایت میں ہے:)ظہر کی آخری دو رکعتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قراء ت کا اندازہ اس سے آدھی آیات(پندرہ آیات)ہیں اور نماز عصر کی پہلی دو رکعتوں میں آپ کی قراء ت اندازاً نماز ظہر کی آخری دو رکعتوں کی تلاوت کے برابر ہے اور عصر کی آخری دو رکعتوں میں تلاوت کی مقدار اس سے آدھی ہوتی تھی۔‘‘ امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں اس حدیث پر یہ عنوان رقم کیا ہے: ’’باب إباحۃ القراء ۃ في الأخریین من الظہر والعصر بأکثر من فاتحۃ الکتاب‘‘
Flag Counter