Maktaba Wahhabi

49 - 738
﴿وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ﴾[البقرۃ:43] ’’اور نماز کو قائم کرو اور زکات دو۔‘‘ زکات کے ساتھ جہاں بھی صلات آیا ہے وہاں ’’نمازِ پنج گانہ‘‘ ہی مراد ہے۔ 10۔صلاۃ الخوف: ﴿وَ اِذَا کُنْتَ فِیْھِمْ فَاَقَمْتَ لَھُمُ الصَّلٰوۃَ﴾[النساء:102] ’’جب آپ اُن میں ہوں تو اُن کے لیے نماز کھڑی کریں۔‘‘ 11۔صلاۃ الجنازہ: ﴿وَ لَا تُصَلِّ عَلٰٓی اَحَدٍ مِّنْھُمْ مَّاتَ اَبَدًا[التوبۃ:84] ’’ان میں سے کوئی مر جائے تو آپ اس کے جنازے کی ہر گز نماز نہ پڑھیں۔‘‘ 12۔صلاۃ العید: ﴿وَذَکَرَ اسْمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی﴾[الأعلیٰ:15] ’’اور جنھوں نے اپنے ربّ کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتے رہے۔‘‘ 13۔صلاۃ الجمعہ: ﴿اِِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَۃِ﴾[الجمعۃ:9] ’’جب جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے۔‘‘ 14۔نمازِ باجماعت: ﴿وَ اِذَا نَادَیْتُمْ اِلَی الصَّلٰوۃِ اتَّخَذُوْھَا ھُزُوًا وَّ لَعِبًا﴾[المائدۃ:58] ’’اور جب تم نماز کے لیے پکارتے ہو تو وہ اسے ہنسی کھیل ٹھہرا لیتے ہیں۔‘‘ 15۔نمازِ سفر(قصر): ﴿فَلَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَقْصُرُوْا مِنَ الصَّلٰوۃِ﴾[النساء:101] ’’تو تم پر نمازوں کے قصر کرنے میں کوئی گناہ نہیں۔‘‘
Flag Counter