Maktaba Wahhabi

505 - 738
اوقات کی فرض نمازیں پڑھے تو وہ فرائض سے سبکدوش ہو جاتا ہے،لیکن جب وہ تحیۃ الوضوء،تحیۃ المسجد،اشراق و ضحی اور تہجد وغیرہ نفلی نماز بھی دلچسپی کے ساتھ پڑھتا رہے تو وہ ’’کثرتِ سجود‘‘ بھی حاصل ہو جاتی ہے جس پر جنت میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت منحصر ہے۔ 4 بلندیِ درجات: صحیح مسلم،سنن ترمذی،نسائی،ابن ماجہ،بیہقی،مسند ابو عوانہ،شرح السنہ بغوی اور مسند احمد میں حضرت ثوبان رضی اللہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنت میں لے جانے والا کوئی عمل پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((عَـلَیْکَ بِکَثْرَۃِ السُّجُوْدِ لِلّٰہِ،فَاِنَّکَ لَا تَسْجُدُ سَجْدَۃً اِلَّا رَفَعَکَ اللّٰہُ بِہَا دَرَجَۃً وَحَطَّ عَنْکَ بِہَا خَطِیْئَۃً))[1] ’’کثرت سے سجدے کو اختیار کر لو۔تم جب بھی سجدہ کرو گے تو اللہ تمھارے ہر سجدے کے عوض تمھارا ایک درجہ بلند کرے گا اور ایک گناہ مٹائے گا۔‘‘ 5 نورِ جبیں: اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہونے والی جبینِ نیاز قیامت کے دن خوب روشن ہوگی،بلکہ وہ مومن کی پہچان بن جائے گی۔چنانچہ صحیح بخاری و مسلم میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((اِذَا اَرَادَ اللّٰہُ رَحْمَۃَ مَنْ اَرَادَ مِنْ اَہْلِ النَّارِ،اَمَرَ اللّٰہُ الْمَلَائِکَۃَ اَنْ یُخْرِجُوْا مَنْ یَّعْبُدُ اللّٰہَ،فَیُخْرِجُوْنَہُمْ وَیَعْرِفُوْنَہُمْ بِآثَارِ السُّجُوْدِ وَحَرَّمَ اللّٰہُ عَلَی النَّارِ اَنْ تَاْکُلَ اَثَرَ السُّجُوْدِ فَیُخْرِجُوْنَ مِنَ النَّارِ،فَکُلُّ ابْنِ آدَمَ تَاْکُلُہُ النَّارُ اِلاَّ اَثَرَ السُّجُوْدِ))[2] ’’جب اللہ تعالیٰ اہل جہنم میں سے کسی پر رحمت کی نظر کرے گا تو فرشتوں کو حکم دے گا کہ اللہ کی عبادت کرنے والوں کو جہنم سے نکال لاؤ۔وہ انھیں نکال دیتے ہیں اور انھیں وہ سجدوں
Flag Counter