Maktaba Wahhabi

56 - 738
6۔تعوّذ: ﴿فَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ﴾[النحل:98] ’’قرآن پڑھتے وقت راندے ہوئے شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کر لیں۔‘‘ 7۔تسمیہ: یہ اگرچہ صرف نماز کے ساتھ خاص نہیں،بلکہ اس کا حکم عام ہے،لیکن نماز میں بھی اس کا حکم ہے۔ ﴿اِِنَّہٗ مِنْ سُلَیْمٰنَ وَاِِنَّہٗ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ﴾[النمل:30] ’’یہ سلیمان کی طرف سے ہے اور یہ بخشش کرنے والے مہربان اللہ کے نام سے(شروع)ہے۔‘‘ 8۔قراء تِ فاتحہ وغیرہ: ﴿فَاقْرَؤا مَا تَیَسَّرَ مِنْہُ وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکَٰوۃَ﴾[المزمل:20] ’’سو تم بآسانی جتنا قرآن پڑھ سکو پڑھو‘ اور نماز کی پابندی رکھو اور زکات دیتے رہا کرو۔‘‘ 9۔رکوع: 1۔﴿یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ارْکَعُوْا وَ اسْجُدُوْا﴾[الحج:77] ’’اے ایمان والو!رکوع اور سجدہ کرتے رہو۔‘‘ 2۔﴿فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ﴾[الواقعۃ:74] ’’پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کریں۔‘‘ 10۔سجود: 1۔﴿یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ارْکَعُوْا وَ اسْجُدُوْا﴾[الحج:77] ’’اے ایمان والو!رکوع اور سجدہ کرتے رہو۔‘‘ 2۔﴿وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ﴾[العلق:19] ’’اور سجدے میں اور قربِ الٰہی کی طلب میں لگے رہنا۔‘‘
Flag Counter