Maktaba Wahhabi

627 - 738
’’آپ جب قعدہ کرتے۔۔۔تو دائیں ہاتھ کی انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی اٹھاتے اور اُس وقت دعا مانگ رہے ہوتے۔‘‘ تیسری حدیث: تیسری حدیث سنن ابو داود،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ،صحیح ابن حبان،سنن دارمی،صحیح ابن خزیمہ،مسند احمد اور سنن کبریٰ بیہقی میں حضرت وائل بن حجر رضی اللہ سے مروی ہے،جس میں وہ فرماتے ہیں: ((ثُمَّ جَلَسَ۔۔۔وَحَلَّقَ حَلْقَۃً۔۔۔ثُمَّ رَفَعَ اِصْبَعَہٗ فَرَأیتُہٗ یُحَرِّکُہَا یَدْعُوبِہَا))[1] ’’پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ گئے اور ہاتھ کی انگلیوں کا حلقہ بنایا۔۔۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلی اٹھائی،میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے ہلا رہے تھے اور دعا مانگ رہے تھے۔‘‘ چوتھی حدیث: صحیح مسلم،سنن نسائی،مسند احمد اور دیگر کتب میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ایک حدیث کے الفاظ یوں ہیں: ((کَانَ اِذَا جَلَسَ وَضَعَ کَفَّہُ الْیُمْنٰی علٰی فَخِذِہِ الْیُمْنٰی وَقَبَضَ اَصابِعَہٗ کُلَّہَا وَاَشَارَ بِاِصْبَعِہِ الَّتِیْ تَلِی الْاِبْہَامَ[فَدَعَا بِہَا]))[2] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیٹھتے تو دائیں ہتھیلی کو دائیں ران پر رکھتے اور اس کی انگلیاں بند کر لیتے اور انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی سے اشارہ کرتے(اور دعا مانگتے)۔‘‘ پانچویں حدیث: صحیح مسلم،سنن بیہقی،سنن دارقطنی اور مصنف ابن ابی شیبہ میں حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث میں ہے:
Flag Counter