Maktaba Wahhabi

658 - 738
’’اے اللہ!ہمارے نبی محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)پر درود بھیج اور آپ(صلی اللہ علیہ وسلم)کی آل پر بھی،جس طرح کہ تو نے ابراہیم(علیہ السلام)اور ان کی آل پر درود بھیجا،یقینا تو تمام تعریفوں والا اور صاحبِ مجد و ثنا ہے۔اے اللہ!ہمارے نبی محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)پر اور اُن کی آل پر برکتیں نازل فرما،جس طرح تو نے ابراہیم(علیہ السلام)اور ان کی آل پر برکتیں نازل کیں،یقینا تو صاحبِ حمد و مجد ہے۔‘‘ دوسرا صیغہ: سنن نسائی،مسند احمد اور مسند ابی یعلی میں صرف درمیان والے دو ایک الفاظ کے فرق سے یہ صیغہ حضرت طلحہ رضی اللہ سے یوں وارد ہوا ہے: ((اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ(وَآلِ اِبْرَاہِیْمَ)اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ،وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی(اِبْرَاہِیْمَ وَ)آلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ))[1] ’’اے اللہ!ہمارے نبی محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)پر درود بھیج اور آپ(صلی اللہ علیہ وسلم)کی آل پر بھی،جس طرح تو نے ابراہیم(علیہ السلام)اور ان کی آل پر درود بھیجا،یقینا تو تمام تعریفوں والا اور صاحبِ مجد و ثنا ہے۔اے اللہ!ہمارے نبی محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)پر اور ان کی آل پر برکتیں نازل فرما،جس طرح تو نے ابراہیم(علیہ السلام)اور ن کی آل پر برکتیں نازل کیں،یقینا تو صاحبِ حمد و مجد ہے۔‘‘ تیسرا صیغہ: تیسرا صیغہ مسند احمد،معانی الآثار طحاوی اور دیگر کتبِ حدیث میں ایک صحابی سے وارد ہوا ہے جو خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پڑھا کرتے تھے۔وہ یوں ہے: ((اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اَہْلِ بَیْتِہٖ وَعَلٰی اَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہٖ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ،وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اَہْلِ بَیْتِہٖ
Flag Counter